Live Updates

مونس الٰہی کی شیخ رشید کے بیان پر تنقید

اگر یہ حقیقت ہے تو کسی کو اپنی روٹیاں چیک کرنے کی ضرورت ہے، ایسے لگتا ہے کہ شیخ صاحب اپنی میڈ سے کافی دور رہتے ہیں: ق لیگ کے رہنما مونس الٰہی کا ٹویٹ

Usama Ch اسامہ چوہدری اتوار 19 جنوری 2020 17:05

مونس الٰہی کی شیخ رشید کے بیان پر تنقید
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 19 جنوری 2020) : مونس الٰہی کی شیخ رشید کے بیان پر تنقید، اگر یہ حقیقت ہے تو کسی کو اپنی روٹیاں چیک کرنے کی ضرورت ہے، ایسے لگتا ہے کہ شیخ صاحب اپنی میڈ سے کافی دور رہتے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے ق لیگ کے رہنما مونس الٰہی کا کہنا ہے کہ اگر شیخ کے صاحب کے گزشتہ بیان میں کوئی صداقت ہے تو انکو اپنی روٹیاں چیک کرنے کی ضرورت ہے۔

انکا کہنا ہے کہ لگتا ہے کہ وہ اپنی میڈ سے دور رہتے ہیں۔
یاد رہے کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا تھا کہ آنے والے فروری، مارچ کے مہینے مہنگائی، بجلی، گیس کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے مشکل اور اونچ نیچ کے مہینے ہوں گے لیکن حکومت عوام کو ان مسائل سے نجات دلائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا تھا کہ ملک میں اس وقت کئی افواہیں چل رہی ہیں لیکن کچھ نہیں ہونے جارہا۔

شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف وطن واپس آجائیں گے لیکن نواز شریف واپس نہیں آئیں گے، انہیں وہ کام کرنے دیا جائے جس کیلئے وہ لندن گئے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ دونوں سیاسی جماعتوں کا مشکور ہوں جنہوں نے آرمی ترمیمی بل کو سپورٹ کیا، اس کے بعد الیکشن کمیشن بھی باہمی رضا مندی سے بنے گا اور نیب آرڈیننس کیلئے بھی چلمن کے پیچھے تعاون جاری ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ 5 فروری سے قبل پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں اور بھارت کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اپنا تاریخی ردعمل دے گی۔ انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان نے ایران اور امریکہ چپقلش کے معاملے پر اہم کردار ادا کیا جبکہ ہماری خارجہ پالیسی بھی واضح رہی کہ پاکستان کاکسی بھی تنازعہ میں واسطہ نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایل ون منصوبے کا مارچ تک ٹینڈر لگ جائے گا اور دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام ایم ایل ون کا ہو گا،میری خواہش ہے کہ ایم ایل ون منصوبے کو پشاور سے جلال آباد تک لے جایا جائے۔6 سال سے بند مغلپورہ ڈرائی پورٹ کو آئندہ اتوار سے کراچی کیلئے فریٹ ٹرین کیلئے کھول دیا جائے گا۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات