شمالی بلوچستان، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پربرف باری کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

منگل 11 فروری 2020 21:22

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2020ء) شمالی بلوچستان، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر (آج) بدھ کو برف باری کا امکان ہے، اس دوران اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہار میں بھی بوندا باندی کا امکان ہے جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور گلگت بلتستان میں کے اضلاع میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتراضلاع میں مطلع ابرآلود رہے گا تاہم چترال، سیدو شریف، دیر، سوات، کالام، مالاکنڈ، ٹانک، کرم، وانا، پشاور، کوہا ٹ، بنوںاور ڈیرہ اسماعیل خان کے اضلاع میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف باری جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب کے بالائی اضلاع میں موسم ابرآلود رہے گا جبکہ راولپنڈی، سرگودہا، گوجرانوالہ، اٹک اور مر ی میں ہلکی بارش کی توقع ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں ابر آلود رہے گا تاہم کوئٹہ، چمن، زیارت، ژوب میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا تاہم کوئٹہ، چمن، کوہاٹ، مالاکنڈ، ہزارہ، چکوال اور مری میں بار ش/برف باری ہوئی۔ سب زیادہ بارش خیبرپختونخوا پارا چنار07، پٹن 04، مالم جبہ 03، دیر ایک، کوئٹہ 10، چمن ایک، چکوال 3 اور مری میں ایک ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ مالم جبہ اور کالام میں ایک انچ برف باری ہوئی۔ منگل کو کم سے کم درجہ حرارت سکردو منفی 18، استور منفی 10، گوپس منفی 09، کالام منفی 08، بگروٹ ، پاراچنار منفی 07 اور گلگت میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔