
پرامن اور مستحکم پاکستان کیلئے پرعزم ہیں، آرمی چیف
جنرل قمر جاوید باجوہ سے انتونیو گوتریس کی ملاقات، انسداد دہشتگردی اور امن مشنز میں پاکستان کے کردارکی تعریف، مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد ہونا چاہیے۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کی گفتگو
ثنااللہ ناگرہ
پیر 17 فروری 2020
19:58

(جاری ہے)
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پرامن اور مستحکم پاکستان کیلئے پرعزم ہیں۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد ہونا چاہیے۔
انسداد دہشتگردی اور امن مشنز میں پاکستان کا کردار قابل تعریف ہے۔ خطے میں امن واستحکام کیلئے پاکستان کی کوششیں قابل تقلید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یواین فوجی مبصر گروپ کو کشمیر میں رسائی دینے پر پاکستان کے شکرگزار ہیں۔ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان سے بھی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ملاقات کی۔ باہمی دلچسپی کے امور اور خطے سمیت کشمیر کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اسی طرح وزیراعظم عمران خان نے افغان مہاجرین کے حوالے سے منعقدہ عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 20 سال پاکستان کے عوام کے لیے بہت مشکل حالات رہے لیکن ہم نے تمام تر مشکلات کے باوجود لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی جاری رکھی۔ پاکستان، افغان مہاجرین کی میزبانی کے 40 سال مکمل ہونے کی خوشی منارہا ہے۔
مزید اہم خبریں
-
قتل جاری رکھا تو حماس کے ارکان کو ختم کردینگے ، ٹرمپ کی دھمکی
-
ٹرمپ اور پوٹن میں جلد ہی بالمصافحہ بات چیت متوقع
-
مغوی اسسٹنٹ کمشنر زیارت کا بیٹا ہرنائی سے بازیاب
-
دہشت گرد مذاکرات کرنا نہیں چاہتے،فیصل کریم کنڈی
-
پی ٹی آئی کاآل پارٹیز کانفرنس بلانے کااعلان
-
واشنگٹن،محمد اورنگزیب کی چینی نائب وزیر خزانہ سے ملاقات
-
وزیرخزانہ کی جاپان بینک برائے بین الاقوامی تعاون کے گورنر نوبومیتسو ہایاشی سے ملاقات
-
میرعلی میں سکیورٹی فورسز پر خوارج کا خودکش حملہ ناکام، 4 دہشتگرد ہلاک
-
لاہور فضائی آلودگی میں سرفہرست، دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار
-
ثالثی کی کوششیں: پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات آج قطر میں ہوں گے
-
فرانس مہاجر بچوں کے حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا مرتکب، یو این کمیٹی
-
کٹوتیاں و عدم ادائیگیاں: مالی بحران سے دنیا بھر میں امن مشن بری طرح متاثر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.