برطانیہ میں کل جماعتی پارلیمانی کشمیر گروپ کی چیئرپرسن ڈیبی ابراہمز آزاد کشمیر پہنچ گئی
آزاد کشمیر کو برطانوی وفد کے لیے کھول دیا ہے دنیا سے چھپانے کے لیے کچھ نہیں، صدر آزاد کشمیر مسعود خان
جمعرات 20 فروری 2020 18:42
(جاری ہے)
ڈیبی ابراہمز نے کہا کہ ہم کشمیر میں جاری انسانی بحران اور انسانی المیہ کا جلد خاتمہ چاہتے ہیں اور اس مقصد کے لیے برطانیہ کی پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اپنی کوششیں جاری رکھیں گے ۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا کہ ہم برطانیہ کی پارلیمنٹ میں قائم کل جماعتی پارلیمانی کشمیر گروپ کو آزاد کشمیر کا دورہ کرنے پر خوش آمدید کہتے ہیں اور اُن کی آمد پر ہم نے آزاد کشمیر کا سارا علاقہ اُن کے لیے کھول دیا ہے ہمارے پاس چھپانے کے لیے کچھ نہیں ہے کیونکہ مقبوضہ کشمیر کے برعکس آزاد کشمیر کے شہریوں کو تمام بنیادی انسانی حقوق اور شخصی آزادیاں حاصل ہیں۔ آزاد کشمیر میں مقبوضہ کشمیر کی طرح نہ تو نو لاکھ قابض فوج ہے اور نہ ہی یہاں پر کوئی نظر بندی کیمپ ہے آزاد کشمیر کے لوگ آزادی کی فضا میں اپنی معاشی ترقی کے لیے امن کا قیام چاہتے ہیں جس کے لیے ضروری ہے کہ سات دہائیوں سے تصفیہ طلب مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور کشمیریوں کی خواہشات اور اُمنگوں کے مطابق سیاسی و سفارتی ذرائع سے حل کیا جائے ۔ صدر آزاد کشمیر نے برطانیہ کی پارلیمنٹ میں کل جماعتی پارلیمانی کشمیر گروپ کی سربراہ ڈیبی ابراہمز کے ساتھ نئی دہلی کے ایئرپورٹ پر ناروا سلوک کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت کے پاس چھپانے کے لیے کچھ نہیں تو اُنہوں نے برطانوی ممبر پارلیمنٹ کو مقبوضہ کشمیر جانے سے کیوں روکا ہے ۔ صدر آزاد کشمیر نے کل جماعتی پارلیمانی کشمیر گروپ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس گروپ نے جس میں برطانیہ کی تمام اہم پارلیمانی جماعتوں کی نمائندگی موجود ہے نے 2018 میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر ایک جامع رپورٹ شائع کی اور بعد میں پانچ اگست کے بعد مقبوضہ جموں و کشمیر میں پیدا ہونے والی صورتحال پر برطانوی پارلیمنٹ میں بحث کرائی جس کے لیے ہم ڈیبی ابراہمز اور تمام اُن ارکان پارلیمنٹ کے شکر گزار ہیں جو کل جماعتی پارلیمانی کشمیر گروپ کا حصہ ہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ بھارت کے تعصب اور سخت ترین مخالفت کے باوجود برطانوی پارلیمنٹ میں کشمیریوں کے حقوق کے لیے جدوجہد کرنے پر ہم ڈیبی ابراہمز اور اُن کے تمام ساتھیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے برطانوی پارلیمنٹ میں لیبر پارٹی کے رہنما اور کل جماعتی پارلیمانی کشمیر گروپ کے نائب صدر عمران حسین نے کہا کہ ہم نے ماضی میں بھی مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرنے کی کوشش کی لیکن بھارتی حکومت نے ہمیں مقبوضہ کشمیر میں جانے سے روک دیا اور ابھی ایک بار پھر ہماری کوشش کے باوجود بھارتی حکومت نے اپنے زیر انتظام کشمیر کے حصے کا دورہ کرنے سے ہمیں روک دیا ہے جس کی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں ہم بھارت سے یہ کہنا چاہتے ہیں کہ اگر بھارت کچھ چھپا نہیں رہا ہے تو وہ برطانوی پارلیمانی وفد کو مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرنے کی اجازت کیوں نہیں دے رہا ہے ۔ اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ بھارت فی الفور مقبوضہ کشمیر میں نافذکالے قوانین ختم کرے کشمیرسے محاصرہ اور کرفیو اُٹھائے اور کشمیریوں کے تمام بنیادی اور شہری حقوق بحال کرے ۔ عمران حسین نے مذید کہا کہ انہوں نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور اب آزاد کشمیر کے صدر اور وزیراعظم سے ملاقات کی اور کشمیر کے بارے میں آگاہی حاصل کی ہم چاہتے تھے کہ اسی طرح کی ملاقاتیں لائن آف کنٹرول کے دوسر ی جانب بھی اس طرح کی ملاقاتیں کر کے تنازعہ کشمیر اور وہاں انسانی حقوق کی صورتحال کے بارے میں آگاہی حاصل کرتے لیکن بھارتی حکومت نے ہمیں ایسا کرنے سے روک دیا ۔اُنہو ں نے کہا کہ انسانی حقوق کا معاملہ کسی ملک کا اندرونی یا دو طرفہ معاملہ نہیں ہوتا بلکہ یہ ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے جس پر ہم اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے ۔ اُنہوں نے کہا کہ برطانوی پارلیمنٹ میں کل جماعتی پارلیمانی کشمیر گروپ ماضی کی طرح مستقبل میں بھی ظلم و جبر اور نا انصافی کا شکار مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حق میں اپنی آواز بلند کرتا رہے گا۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.