وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فارق حیدر کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اقدامات کی منظوری دے دی گئی

سرکاری دفاتر میں چھٹی نہیں ہوگی جبکہ غیرضروری نقل و حرکت سے گریز کیا جائے گا،20 مارچ سے آزادکشمیر سے باہر جانے والی تمام پبلک ٹرانسپورٹ معطل ر ہے گی، نوٹیفکیشن جاری

بدھ 18 مارچ 2020 13:57

وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فارق حیدر کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاؤ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2020ء) وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فارق حیدر کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اقدامات کی منظوری دے دی گئی ہے۔حکومت آزاد کشمیر کی جانب سے عالمی وباء کورونا وائرس سے بچائو کیلئے اقدامات کرتے ہوئے اعلا میہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق سرکاری دفاتر میں چھٹی نہیں ہوگی جبکہ غیرضروری نقل و حرکت سے گریز کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اعلامیہ کے مطابق عباس انسٹیٹیوٹ میں کورونا ٹیسٹ کی سہولت فراہم کردی گئی ہے جبکہ 20 مارچ سے آزادکشمیر سے باہر جانے والی تمام پبلک ٹرانسپورٹ معطل ر ہے گی۔آزاد کشمیر کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کورونا وائرس کی صورتحال سے آگاہی کیلئے ڈاکٹر نجیب نقی خان کو فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 49 کیسز سامنے آگئے ہیں، جس کے بعد مجموعی تعداد 244 ہوگئی ، پنجاب میں 25، سندھ میں 17، بلوچستان میں 6 اور خیبر پختونخوا میں ایک شخص کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔