سندھ حکومت نے کرونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر وفاقی حکومت سے 2ماہ کے بجلی وگیس بل نہ لینے پر غور کرنے کی اپیل کردی

جمعہ 20 مارچ 2020 20:58

سندھ حکومت نے کرونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر وفاقی حکومت سے 2ماہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2020ء) سندھ حکومت نے کرونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر وفاقی حکومت سے 2ماہ کے بجلی وگیس بل نہ لینے پر غور کرنے کی اپیل کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک میں کرونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر سندھ حکومت نے وفاق سے عوامی ریلیف کے لیے اپیل کردی ہے۔

(جاری ہے)

سندھ کے وزیر زراعت محمد اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت شہریوں سی2ماہ کے بجلی وگیس بل نہ لینے پرغورکرے اور شہریوں سے 2ماہ 300یونٹ بجلی کے بلزنہ لے۔

اسماعیل راہو نے حکومت سی1000 روپے تک کے گیس بل بھی وصول نہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا شہری گھروں تک محدود ہیں، کاروبار بند ہیں، ریلیف ملناچاہئے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ چھوٹے کاروباری، ملازمین، مزدور کاگزر مشکل وقت سے ہو رہا ہے، خان صاحب بھلے سندھ کوکوئی فنڈنہ دیں مگرعوام کوتوریلیف دیں، وفاقی حکومت پنجاب، بلوچستان، کے پی تک محدود نہ رہے۔