کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں میجر جنرل آصف غفور بھی میدان میں آ گئے

جی او سی اوکاڑہ میجر جنرل غفور کا ڈی ایچ کیو ساہیوال کا دورہ،کورونا وائرس کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 23 مارچ 2020 20:35

کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں میجر جنرل آصف غفور بھی میدان میں آ گئے
اوکاڑہ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 مارچ 2020ء) جی او سی اوکاڑہ اور پاک فوج کے سابق ترجمان میجر جنرل آصف غفور بھی کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے میدان میں آ گئے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ جی او سی اوکاڑہ میجر جنرل آصف غفور کی ساہیوال آمد ہوئی ہے۔انہوں نے سول اسپتال اور عبدالقیوم ہسپتال کا دورہ کیا اور کورونا کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات کا معائنہ بھی کیا۔

اس حوالے سے ان کی سوشل میڈیا پر تصویر بھی وائرل ہو رہی ہیں،جن کے متعلق بتایا گیا ہے کہ میجر جنرل آصف غفور نے ڈی ایچ کیو ساہیوال کا دورہ کیا۔انہوں نے کورونا کے آئیسولیشن وارڈ کا دورہ کیا۔چونکہ میجر جنرل آصف غففور لوگوں میں گہری مقبولیت رکھتے ہیں لہذا اس مشکل وقت میں ان کے منظر عام پر آ کر کام کرنے کو خوب سراہا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

۔

خیال رہے کہ اسلام آباد سمیت ملک بھر میں فوج طلب کرلی گئی ہے۔ کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے نافذ کیے گئے لاک ڈاؤن پر سختی سے عملدرآمد کرنے کے لیے ملک بھر میں فوج کو طلب کیا گیا ہے۔ کرونا وائرس کے خطرات کے باعث وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں فوج طلب کرلی گئی ہے۔ ۔وزارت داخلہ نے اس حوالے سے فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

آرٹیکل 245 کے تحت اسلام آباد میں فوج کو طلب کیا گیا ہے۔فوج کی تعیناتی ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر کی گئی ہے۔چیف کمشنر اسلام آباد کی درخواست پر وزارت داخلہ نے فوج بلانے کی منظوری دی جبکہ سول انتظامیہ کی مدد کے لیے آزاد کشمیر گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں پاک فوج کو طلب کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے پاک فوج سول انتظامیہ کی مدد کے لیے تعینات کردی گئی ہے۔قبل ازیں ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے چیف آرف آرمی سٹاف قمر جاوید باجوہ نے فوج کو سول انتظامیہ کی امداد تیز کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔ں۔احکامات جاری کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم وائرس سے قوم کی حفاظت کے عمل کو مقدس فریضے کے طور پر سرانجام دیں گے۔