کورونا وائرس،علما کرام کی حکومت کو مکمل تعاون کی یقین دہانی
حکومتی ہدایات پر کار بند رہیں گے ، مذہبی اجتماعات کی منسوخ اور مدرسہ کے طلبا کو چھٹی دینے جیسے اقدامات لیے ہیں، علماء ویڈیو لنک کے ذریعے صدر مملکت سے گفتگو
جمعرات 26 مارچ 2020 19:12
(جاری ہے)
مشاورتی نشست میں صدر مملکت نے علما سے کورونا وائرس کی صورتحال پر گفتگو کی اور لوگوں میں اس مرض کے بارے میں آگاہی اجاگر کرنے کے سلسلے میں تعاون کی گزارش کی۔
صدر مملکت نے علما کے اتحاد خصوصاً گزشتہ روز کراچی میں جاری کیے گئے فتوے کو سراہا۔علما نے صدر مملکت کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وہ حکومتی ہدایات پر کار بند رہیں گے اور انہوں مذہبی اجتماعات کی منسوخ اور مدرسہ کے طلبا کو چھٹی دینے جیسے اقدامات لیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مدارس کے 30لاکھ بچوں کو چھٹیاں دے چکے ہیں اور عوام بحران سے بچاؤ کے لیے اللہ سے رجوع کریں اور عبادت کریں۔علما نے کورونا وائرس کے خلاف حکومتی اقدامات اور ضرورت مندوں کے لیے رفاہی اقدامات کو سراہتے ہوئے ڈاکٹرز اور نرسوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔صدر مملکت نے علما کا حکومتی اقدامات کی تائید پر شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر انہوں نے مزید گزارش کی کہ علمائے کرام لوگوں کو درس دیں کہ وہ گھروں میں رہ کر نماز ادا کریں کیونکہ بحران سے بچاؤ کا واحد حل سماجی فاصلہ قائم کرنا ہے۔صدر مملکت نے علمائے کرام کے حفاظتی تدابیر بارے متفقہ اعلامیے کو بھی سراہا جس پر علمائے کرام نے حکومتی اقدامات پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔مزید اہم خبریں
-
سرحد ہونیورسٹی واقعہ کے حقائق؛ لیفٹننٹ کرنل اسفند کی اہلیہ کا سربراہ شعبہ کے ساتھ ایشو چل رہا تھا، کیس ثابت ہونے پر معطل کردیا گیا
-
رانا مشہود سے ایس اے او سی وفد کی ملاقات، 14ویں جنوبی ایشیائی کھیلوں کی تیاریوں کا جائزہ لیاگیا
-
سپیکر قومی اسمبلی نے حنا جاوید کے قتل کا معاملہ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ اور خواتین ویمن پارلیمانی کاکس کے حوالے کردیا
-
سرحد یونیورسٹی واقعہ؛ لیفٹننٹ کرنل اسفندیار ولی پشتون ہیں، اگر کسی بھی پشتون کی خاتون کو سرعام گالیاں دی جائیں تو کیا ردعمل ہوگا؟
-
خلیجی ممالک نے صرف 4 ماہ میں تقریباً 22 ہزار پاکستانیوں کو وطن واپس بھیج دیا، سعودی عرب سرفہرست
-
وزیرداخلہ محسن نقوی کا سابق گورنر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل (ر)عمران اللہ خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
-
مولانا فضل الرحمان کو لگتا ہے کہ ان کے ساتھ ہاتھ ہوا ہے، منیب فاروق
-
تھائی لینڈ میں بندوقوں کا بڑھتا مسئلہ، سخت قوانین کے باوجود لاکھوں ہتھیار شہریوں کے پاس
-
اسرائیل کو 78 سال بعد ’’الٹالینا‘‘ جہاز کا ملبہ مل گیا
-
ویووV80 Lite Curved displayاور تیز رفتار کارکردگی کے ساتھ پاکستان میں متعارف
-
اتنا غصہ آتا ہے تو ایسا بندہ سروس میں اتنا وقت کیسے نکال گیا؟ رائے ثاقب کھرل کا سوال
-
ستھرا پنجاب پروگرام، صفائی بلوں کی وصولی کا منصوبہ مطلوبہ نتائج حاصل نہ کر سکا،صرف 3فیصد وصولی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.