
امریکہ کورونا وائرس کے خلاف لڑائی میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے،امریکی سفیر پال جانز
امریکہ لیب اور کورونا وائرس سے متعلق امراض کی نشاندہی کے لیے ایک ملین ڈالر کے نئے فنڈز فراہم کرے گا،ویڈیو پیغام
جمعرات 26 مارچ 2020 23:46
(جاری ہے)
امریکی سفیر نے کہاکہ امریکہ اور پاکستان عالمی سطح پر صحت سے متعلق چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے دیرینہ شراکت دار ہیں۔امریکی سفیر نے کہاکہ یو ایس ایڈ اور بیماریوں کے کنٹرول کے مراکز نے صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والوں کو تربیت دی ہے۔
انہوںنے کہاکہ سی ڈی سی سے 100 سے زائد فارغ التحصیل پاکستانی ابھی گلگت بلتستان اور پنجاب میں کورونا وائرس کے معاملات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔امریکی سفیر ے کہاکہ سندھ حکومت کو جیکب آباد انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے قیام کے لئے 18 ملین ڈالر فراہم کیے گئے۔انہوںنے کہاکہ ہم خیبر پختونخواہ میں صحت کے حکام کو 13 جدید ایمبولینسیں بھی فراہم کر رہے ہیں،کورونا وائرس پاکستان میں پاکستانی شہریوں سمیت امریکی شہریوں کو بھی متاثر کر رہا ہے۔امریکی سفیر نے کہاکہ پاکستان میں مقیم امریکیوں سے گزارش کرتا ہوں کہ ہمارے سمارٹ ٹریولر انرولمنٹ پروگرام میم رجسٹرڈ ہوں۔انہوںنے کہاکہ جس طرح آپ گھر پر کام کررہے ہیں ، اسی طرح امریکی مشن میں ہم انفیکشن سے بچنے کے لئے محتاط اقدامات کر رہے ہیں۔امریکی سفیر نے کہاکہ ہمارے عملے میں سے کچھ عارضی طور پر اپنے وطن واپس منتقل ہو رہے ہیں۔امریکی سفیر نے کہاکہ امریکی سفارتخانے کی خدمات ویب سائٹ کے ذریعے ایمرجنسی ویزا اور امریکی شہری معاملات تک ہی محدود ہیں۔امریکی سفیرنے کہاکہ ہم اپنے لوگوں کے لئے صحت اور خوشحالی کے کے حصول کے لئے نئی ٹیکنالوجیز اور وسائل کے ساتھ اپنے تعاون کو گہرا کرنے کے طریقوں کی تلاش میں رہیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
شہباز شریف حکومت نے ایک سال میں ملکی قرضوں میں 8 ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ کر دیا
-
27 آئینی ترمیم اور الیکشن 2030 تک لے جانے کی خبریں کائٹ فلائنگ ہے
-
دلائی لاما کو 130 برس سے زائد کی عمر تک زندہ رہنے کی امید
-
جنگ میں چین اور ترکی کی حمایت ضرور حاصل تھی،لیکن لڑائی ہم نے خود لڑی ہے
-
دہشتگردوں کا تعاقب جاری رہے گا، دشمن کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیں گے
-
کراچی میں رہائشی عمارت کا انہدام، ہلاکتوں کی تعداد اب سولہ
-
برطانیہ میں تین عشرے بعد پانی کی شدید قلت، نئی رپورٹ
-
کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی قربانی وطن سے وفاداری اور فرض شناسی کا بے مثال نمونہ ہے، شہبازشریف
-
کامیاب سفارت کاری سے مسلم اُمہ کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا‘خواجہ آصف
-
حکومتی اقدامات اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی شبانہ روز محنت سے عاشورہ پر امن گزرے گا، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
وزیرداخلہ محسن نقوی کا تونسہ میں فتنہ الہندوستان کے 5 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کو خراج تحسین
-
امن کا وجود جنگ سے نہیں ،انصاف کی وجہ سے ہے، یوسف رضا گیلانی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.