مشکل کی اس گھڑی میں حکومت آزاد کشمیر موجودہ وسائل کے اندر رہ کر عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلف فراہم کرنے کیلیے کوشاں ہے،سردار فاروق سکندر

حکومت آزاد کشمیر عوام کو ان کے تمام بنیادی حقوق ان کی دہلیزپر مہیا کر نے کے لئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے ،آفیسران و اہلکاران دیانتداری سے اپنے فرائض سر انجام دیں عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہو نے چاہیے ،وزیر مال آزاد کشمیر

ہفتہ 9 مئی 2020 18:06

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2020ء) آزادجموںو کشمیر کے وزیر مال سردار فاروق سکندر خان نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں حکومت آزاد کشمیر موجودہ وسائل کے اندر رہ کر عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلف فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے حکومت آزاد کشمیر عوام کو ان کے تمام بنیادی حقوق ان کی دہلیزپر مہیا کر نے کے لئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے تاکہ آزا د کشمیر میں ایک خوشحال معاشرے کا قیام ممکن ہو سکے آفیسران و اہلکاران دیانتداری سے اپنے فرائض سر انجام دیں عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہو نے چاہیے موجود ہ حکومت نے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ٹھوس ، عملی اور انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں حکومت آزاد کشمیرکے بروقت اقدامات سے آزادکشمیر کے اندر کرونا وائرس کی صورتحال کنٹرول میں ہے آزادکشمیر کی تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے مشکور ہیںجنہوں نے کرونا جیسی موذی وباء کے دوران حکومتی فیصلوں کی تائید کی اور ہمارا ساتھ دیاضلعی انتظامیہ ، ڈاکٹرز ، طبی عملہ سمیت دیگر ادروں نے کرونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے اپنے فرائض دیانتداری سے سر انجام دے کر قومی فریضہ نبھایا ہے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے یہ ہماری مذہبی،قومی اور اخلاقی ذمہ داری ہے کہ عوام گھروں میں رہ کر خود کو اپنے خاندان اور خطہ کو محفوظ بنائیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس میں ضلعی آفیسران کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ڈپٹی کمشنرڈاکٹرسردار عمر اعظم ، اے ڈی سی راجہ فاروق اکرم خان ، ڈی ایچ او سید شفقت حسین شاہ ، ایم ایس ڈاکٹر سردار نصراللہ خان ، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ سردار زاہد،ایکسئن شاہرات امجد شاہ ، ایکسئن پبلک ہیلتھ اجمل مصطفی، ایکسئن بلڈنگ اشتیاق مغل ،سردار طاہر محمود ایڈووکیٹ، انفارمیشن آفیسر سردار محمد اکمل خان ،آفیسر SDMAشارق طلعت ،پی آر ٹو وزیر مال راجہ رضوان،ایکوا کشمیر کے ملک الیاس ، مسلم لیگی رہنماسردار کاشف گلزارکے علاوہ دیگر متعلقین بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سردار عمر اعظم نے لاک ڈاون میں نرمی کے حوالے سے عوام کو ملنے والے ریلیف کے حوالے سے وزیر مال کو آگاہ کیاجبکہ دیگر آفیسران نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر کی ہدایات اور ویژن کے مطابق کام کر رہے ہیں جبکہ وزیر مال کو ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے دستیاب سہولیات کے بارے میں بریفننگ بھی دی گئی وزیر مال نے آفیسران کو کارکردگی مزید بہتر بنانے اورضروری اقدامات یقینی بنانے کے بھی احکامات دیئے انٹر ی پوائنٹس پر چیکنگ کے نظام کو مزید موئثر بنایا جائے عید سے قبل شہریوں کو خرید فروخت کے عمل میں انتظامیہ حکومتی ایس او پی پر عملدرآمد یقینی بنائے وزیرِمال نے آفیسران کو ہدایت کی کہ مختلف منصوبوں پر عمل درآمدکی رفتار پر مسلسل نظر رکھی جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی ترقیاتی منصوبہ یا سکیم کسی قسم کی تاخیر یا التواء کا شکار نہ ہومنصوبہ جات کی تکمیل معیار کا خیال رکھا جائے وزیر مال نے کہا کہ کورونا کی روک تھام کے حوالے سے عوام میں آگاہی پھیلانے اور ان کو رضاکارانہ طور پر حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی طرف راغب کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے وزیر مال نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی بلا تعطل فراہمی و دستیابی اور انکی ترسیل کو یقینی بنانے پر خصوصی توجہ دی جائے انہوں نے کہا کہ کورونا کے خلاف پالیسی سازی کے دوران ان کی اولین ترجیح غریب عوام اور کمزور طبقہ اور انکی ضروریات ہوتی ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے وزراء کرام کو عوام کیلئے زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کر نے کی ہدایت کی ہے انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلہ میں رکشہ اور دیگر پبلک ٹرانسپورٹ ڈرائیورز اور کنڈیکٹرز کو امدادی پیکج ملنا شروع ہو جائیگا۔

جبکہ باقی شعبوں کے متاثرین کی فہرستیں بھی تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان میں سحری اور افطار کے اوقات کار میں صارفین کو بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے قرنطینہ سینٹرز میں ہر طرح کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے آئیسولیشن وارڈز میں کرونا کا شکار مریضوں کے علاج معالجے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیںوزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں حکومت نے کورونا وائرس کے خلاف بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے موثر اقدامات اٹھائے جس کے باعث نہ صرف آزاد کشمیر میں کورونا کا پھیلائو روکنا ممکن ہوا بلکہ لوگ خوف و ہراس کے ماحول سے بھی باہر نکل آئے ہیں حکومت کے انہی اقدامات کے باعث آزاد کشمیر میں دیگر صوبوں کی نسبت متاثرین کی تعداد کم سے کم رکھنا ممکن ہوا ۔

وزیر مال سردار فاروق سکندر خان نے مقبوضہ کشمیر بھارتی ریاستی دہشت گردی اور کنٹرول لائن پر بھارتی افواج کی بلا اشتعال فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کرونا وائرس کے دوران مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے جارحانہ اقدامات کانوٹس لے بھارت کے اندر حالات کنٹرول میں ہیں نہ مقبوضہ کشمیر میں اس کی رٹ برقرار رہی ہے وہ ہر جگہ پر صورتحال کو بدترین تشددسے دبانا اور اپنی بربریت کو دنیا سے چھپانا بھی چاہتا ہے مقبوضہ کشمیر میں ریاض نائیکو کی پلوامہ میں شہادت سے برہان وانی کی شہادت سے تحریک میں جو جوش ولولہ پیدا ہوا اس میں مزید تیزی آئے گی اور کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کی تحریک کی منزل کشمیری حریت پسند جوانوں کی شہادت سے مزید قریب تر ہوجائے گی اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر سعودی عرب کے سنیئرنائب صدر سردار سجاد شاہین مرحوم کے ایصال ثواب اور موجودہ وباء سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے دعا بھی کی گی۔

بعدا زاں وزیر مال نے ڈپٹی کمشنر آفس کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ بھی کیا ۔