
پاکستان کے کورونا کے1403نئے کیس سامنے آگئے
مجموعی تعداد 36 ہزار 788 تک جاپہنچی‘791ہلاکتیں
میاں محمد ندیم
جمعرات 14 مئی 2020
22:35

(جاری ہے)
26 فروری 2020 کو پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، جس کے بعد سے اب تک کے اڑھائی ماہ سے زائد کے عرصے میں کورونا وبا کے پھیلاﺅ میں وقت کے ساتھ ساتھ تیزی دیکھنے میں آئی ہے فروری کے ابتدائی 4 دن کی بات کریں تو اس میں صرف پاکستان میں 4 کیسز تھے جو بعد ازاں مارچ کے مہینے کے آخر تک 2007 تک پہنچ گئے.
ملک میں 18 مارچ کو اس وبا سے پہلی موت کی تصدیق ہوئی تھی اور 31 مارچ تک اموات کی تعداد 26 تھی ماہ اپریل کے آغاز سے کیسز میں اضافہ شروع ہوا اور 30 اپریل تک ملک میں کورونا کے کیسز کی تعداد ساڑھے 16 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ اسی عرصے میں اموات 385 تک پہنچ گئیں تاہم مئی کا آغاز وبا کے پھیلاﺅمیں ایک نئی لہر کے ساتھ ہوا اور رواں ماہ کے ابتدائی 13 روز یعنی (13 مئی تک) پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 35 ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ اسی دوران اموات 761 تک جا پہنچی. گزشتہ روز یعنی 13 مئی کو ملک میں ایک روز میں اب تک کے سب سے زیادہ 2468 نئے کیسز رپورٹ ہوئے آج (14 مئی) کو بھی پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید کیسز، اموات اور صحت یاب ہونے والوں کی تصدیق کی گئی ہے ‘سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 758 کیسز اور 9 اموات سامنے آگئیں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 408 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 758 مثبت آئے اور مجموعی کیسز کی تعداد 14099 ہوگئی. انہوں نے بتایا کہ صوبے میں کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھںٹوں کے دوران مزید 9 اموات بھی ہوئیں ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے اس بات کی تصدیق کی کہ ان اموات کے بعد صوبے میں اموات کی مجموعی تعداد 243 تک پہنچ گئی. صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 330 کیسز اور 9 اموات سامنے آگئیں ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق صوبے میں ان نئے کیسز کے اضافے کے بعد مجموعی تعداد 13 ہزار 561 تک پہنچ گئی انہوں نے بتایا کہ صوبے میں مزید 9 اموات سے مجموعی تعداد 223 تک پہنچ گئی جبکہ 4636 افراد صحت یاب بھی ہوگئے. ادھر خیبرپختونخواہ میں 171 نئے کیسز اور 9 اموات سامنے آگئیں وزارت صحت خیبرپختونخواہ نے بتایا کہ صوبے میں نئے کیسز کے بعد مجموعی تعداد 5 ہزار 423 ہوگئی یہ بھی بتایا گیا کہ صوبے میں 9 اموات کے بعد مجموعی تعداد 284 ہوگئی. وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے مزید 63 نئے کیسز کا اضافہ ہوا سرکاری سطح پر قائم ویب سائٹ کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق اسلام آباد میں 63 نئے مریض آئے، جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 759 سے بڑھ کر 822 ہوگئی. محکمہ صحت بلوچستان نے کورونا وائرس کے 71 نئے کیسز کی تصدیق کی جس کے بعد صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 2310 ہوگئی بیان میں مزید 3 اموات کی بھی تصدیق کی گئی جس کے بعد بلوچستان میں جاں بحق مریضوں کی تعداد 30 ہوگئی ہے. ادھر گلگت بلتستان میں بھی کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ دیکھا گیا اس حوالے سے دستیاب اعداد و شمار کے مطابق گلگت بلتستان میں کورونا وائرس نے مزید 7 افراد کو متاثر کیا جس کے بعد وہاں اب تک کورونا وبا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 475 سے بڑھ کر 482 ہوگئی. اسی طرح وائرس سے سب سے کم متاثر علاقے آزاد کشمیر میں بھی مزید 3 افراد متاثر ہوئے جس کے بعد آزاد کشمیر میں اس وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 88 سے بڑھ کر 91 تک جا پہنچی. خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو کراچی میں سامنے آیا اور 25 مارچ تک کیسز کی تعداد ایک ہزار تک پہنچ چکی تھی تاہم اس کے بعد مذکورہ وائرس نے پاکستان میں اپنے پنجے گاڑنا شروع کردیے اور اب تک 31 ہزار سے زائد افراد وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں. ملک میں 18 مارچ کو کورونا وائرس سے پہلی موت خیبرپختونخواہ میں ہوئی جس کے بعد 31 مارچ تک مجموعی اموات 26 تک پہنچیں تاہم یکم اپریل سے لے کر 30 اپریل تک مزید 359 اموات ریکارڈ کی گئیں، بعد ازاں مئی کے آغاز میں ہی ملک میں اموات کی تعداد 600 سے تجاوز کرگئی جو کورونا وائرس سے متعلق تشویشناک صورتحال کو ظاہر کرتی ہے.
مزید اہم خبریں
-
پاک فوج عظیم ادارہ ہے جس میں مضبوط خود احتسابی ہے، فوج جو کرتی ہے وہ عوام کے بہتر مفاد میں کرتی ہے، کیپٹن ایمان درانی
-
بھارت میں سیلاب سے ساٹھ سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
-
قوم کو سکیورٹی فورسز پر فخر ہے،فتنہ الہندوستان کے عزائم ناکام بنانے پر صدر ، وزیراعظم اوروزیرداخلہ کا خراج تحسین
-
کراچی، لیاری کے علاقے بغدادی میں 5 منزلہ عمارت گرگئی،5 افراد زخمی
-
سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر شمالی وزیرستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنا کر بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے30دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا،آئی ایس پی آر
-
پاکپتن میں 20بچوں کی اموات غیر تربیت یافتہ دائیوں اور نجی ہسپتالوں میں آپریشن کے باعث ہوئیں، ابتدائی رپورٹ میں انکشاف
-
جرمن اکثریت نوعمروں میں شراب نوشی پر سخت قوانین چاہتی ہے
-
کیا ناگہانی اموات کا کووڈ ویکسین کے ساتھ کوئی تعلق ہے؟
-
میرپور ماتھیلو، مال بردار ٹرین کا انجن سمیت5 بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں
-
وزیراعظم شہباز شریف کا بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کی شمالی وزیرستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
-
شہریوں پرشیرکا حملہ، فارم ہاؤس کا مالک اور بیٹے گرفتار،مقدمہ درج
-
صدر مملکت کا شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں بھارتی حمایت یافتہ 30 خوارج جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.