وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا

بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

جمعہ 15 مئی 2020 19:53

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں  مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2020ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہفتہ کو مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جبکہ بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، کشمیر، خیبرپختونخوا، بالائی سندھ، گلگت بلتستان کے اضلاع اور اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

اسلام آباد (بوکرا 105، زیروپوائنٹ 83، سیدپور، گولڑہ 51، ایئرپورٹ 36)، پنجاب میں راولپنڈی (شمس آباد 86 ، چکلالہ 71)، مری 78 ، چکوال 33، اٹک 29 ، نارووال 19، قصور 08، اوکاڑہ 06، لاہور (ایئرپورٹ 04، سٹی 02)، سیالکوٹ (ایئرپورٹ 04، سٹی 01)، ڈی جی خان 04، ساہیوال، خانیوال، فیصل آباد 03، گجرات 02، منڈی بہائوالدین، جہلم، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گوجرانوالہ، بھکر، لیہ، خانپور 01، کشمیر میں مظفرآباد (ایئرپورٹ 49، سٹی 34)، گڑھی دوپٹہ 48، راولاکوٹ 40، کوٹلی 38، خیبرپختونخوا میں کاکول 42، بالاکوٹ 29، چیرت 26، مالم جبہ 21، دیر (لوئر 18، بالائی 17)، سیدو شریف 18، تخت بائی 16، میرکھانی، کالام 14، ڈی آئی خان 09، پاراچنار 07، چترال 05، پشاور (سٹی 02، ایئرپورٹ 01)، گلگت بلتستان میں بگروٹ 08، گوپس 04، بونجی، استور 03، گلگت، سکردو 01، سندھ میں سکھر 07، روہڑی 02 اور بلوچستان میں بارکھان کے مقام پر ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

اس دوران ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تربت 43، مٹھی اور پڈعیدین میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔