
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے تلاشی آپریشن بدستور جاری
نریندر مودی نے بھارت اور مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کیخلاف خونی کھیل شروع کر رکھا ہے، حریت رہنما
ہفتہ 16 مئی 2020 20:07
(جاری ہے)
بھارتی پولیس اور فوجیوں نے آج ضلع بڈگام کے علاقے آری زل خان صاحب سے پانچ نوجوان گرفتار کر لیے۔ اسلامک پولیٹیکل پارٹی کے چیئرمین محمد یوسف نقاش نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہاکہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے کورونا وائرس کی آڑ میں بھارتی اور کشمیری مسلمانوںکے خلاف ایک خونی کھیل شروع کر رکھا ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما مولوی بشیر احمد نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں افسوس ظاہر کیا کہ بھارتی فوجیوںنے کشمیریوںکی تحریک آزادی کو دبانے کیلئے مقبوضہ علاقے میںاپنے مظالم میںتیزی لائی ہے لیکن وہ اپنے مذموم منصوبے میںکبھی کامیاب نہیںہونگے۔جموںوکشمیرڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے اپنے بیان میں عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لے اور کشمیریوںکو انکاناقابل تنسیخ حق ،حق خود ارادیت دلانے کے لیے بھارت پر دبائو ڈالے۔ بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے ’این آئی اے‘ نے تین شہید نوجوانوںسمیت چھ افراد کے خلاف بھارتی جنتاپارٹی کے ایک رہنما انیل پری ہار اور ان کے بھائی کے قتل کے جھوٹے مقدمے میںفردجرم دائر کر دی ہے ۔ پری ہار اور انکے بھائی کو نامعلوم مسلح افرادنے یکم نومبر 2018 کوجموںخطے کے قصبے کشتواڑ میںاپنے گھرکے باہر قتل کر دیاتھا۔ ادھر برطانوی پارلیمنٹ کی رکن Judith Cumminsنے لندن میںجاری ایک بیان میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی حکومت کو بھارت اور پاکستان کے درمیان ایک حقیقی مذاکراتی عمل کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو حل کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ایک اعلی امریکی سفارت کارSam Brownback نے کہا ہے کہ امریکہ کو بھارت میں کورونا کی بنیاد پرمسلمانوں کے خلاف بیان بازی اور انہیںہراساں کیے جانے کی افسوسناک خبریں سننے کوملی ہیں ۔ بین الاقوامی سفیر برائے مذہبی آزادی Sam Brownbackنے دنیا بھر میں مذہبی اقلیتوں پر کورونا کے اثرات کے بارے میں ایک کانفرنس کال کے دوران ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بدقسمتی سے کورونا کے تناظر میں مسلم برادری کے خلاف خاص طور پر بیان بازی اور ہراساں کرنے کی خبریں دیکھی ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ جعلی خبروں اورغلط معلومات کو سوشل میڈیا کے ذریعے شیئر کرنے کی وجہ سے اس کی شدت بڑھ گئی ہے۔Sam Brownback نے کہا کہ ایسے واقعات بھی سامنے آئے ہیں کہ کورونا وائرس پھیلانے کے مبینہ الزام میں مسلمانوں پر حملے بھی کیے گئے۔مزید کشمیر کی خبریں
-
برہان مرا نہیں، ہر کشمیری کی سانس بن گیا ہے، مشعال ملک
-
برہان وانی زندہ ہے، آزادی کی اذان جلد بلند ہوگی‘ مشعال ملک
-
مظفرآباد میں 3.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے
-
مودی حکومت نے کشمیری مسلمانوںکی مذہبی آزادی بھی سلب کر رکھی ہے ، مشعال ملک
-
پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، مقررین
-
جنوری 1989 سے اب تک 96 ہزار 453 کشمیری شہید ہو گئے
-
پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
عمران خان نے 2021 کے الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،راجہ محمد فاروق حیدر خان
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.