Live Updates

(ن) لیگ کی حکومت میں کئے گئے ایٹمی دھماکوں کی یاد میں یوم تکبیر جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا

یوم تکبیر ہر سال اپنی مٹی سے وفا کی یاد مناتا ہی: مریم نواز ّ نواز شریف کی قیادت میں پاکستان میں اپنی خود مختاری اور آزادی کا پہرہ دیا: احسن اقبال

جمعرات 28 مئی 2020 22:51

(ن) لیگ کی حکومت میں کئے گئے ایٹمی دھماکوں کی یاد میں یوم تکبیر جوش و ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2020ء) ماضی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں کئے گئے ایٹمی دھماکوں کی یاد میں گزشتہ روز یوم تکبیر جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ اس دن کی مناسبت سے سرکاری سطح پر نہ تو کوئی تقریب منعقد کی گئی اور نہ ہی کسی صوبائی اور وفاقی وزیر نے یوم تکبیر کے حوالے سے کوئی بات کی جبکہ دوسری طرف پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مختلف تنظیموں نے یوم تکبیر مناتے ہوئے کیک کاٹے اور بعض ن لیگی رہنمائوں نے اپنے ٹویٹ پر پیغامات جاری کئے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے زیر اہتمام یوم تکبیر کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ بار میں ایک پر وقار م گر سادہ تقریب منعقد ہوئی جس میں ن لیگی پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے یوم تکبیر کا کیک کاٹا۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے یوم تکبیر پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں پاکستان میں اپنی خود مختاری اور آزادی کا پہرہ دیا۔

(جاری ہے)

22 سال قبل ایک فیصلے نے پاکستان کو پوری دنیا میں باعزت مقام دلوایا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے دنیا کو بتا دیا تھا کہ ہم پابندیاں برداشت کرلیں گے لیکن غلامی قبول نہیں کریں گے۔ سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے یوم تکبیر پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان کو جرات مند قیادت ایٹمی دھماکے نہ کرتی تو آج تاریخ مختلف ہوتی۔

جوہری دھماکوں سے پاکستان نے غیرت، عزت اور خود مختاری سے زندہ رہنے کا فیصلہ کیا۔ نواز شریف نے ڈالر ڈر اور دبائو سے آزاد ہو کر ثابت قدمی سے واضح اور دو ٹوک فیصلہ کیا ہے کہ ہماری قومی بقاء، سلامتی اور مستقبل کے لئے فیصلہ کن دور تھا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ملکی دفاعی ناقابل تسخیر بتایا لیکن عمران نیازی نے خوشحال پاکستان کو اجاڑ دیا۔

جو کسی عذاب سے کم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ 28 مئی کو ایٹمی دھماکے کر کے نواز شریف نے دشمن کو بتا دیا کہ پیارے وطن کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو نشان عبرت بنا دیں گے۔ مگر اب عمران نیازی ملک اور قوم کے لئے سکیورٹی رسک بن چکا ہے۔ سب چور لٹیرے نیازی کابینہ کا حصہ ہیں اور نیب کو صرف مخالفین کو دبانے کے لئے استعمال کیا جارہا ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ یوم تکبیر ہر سال اپنی مٹی سے وفا کی یاد مناتا ہے۔ ایٹمی دھماکوں کے حوالوں سے کوئی مشکل نواز شریف کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکی اور نہ ہی آئندہ بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایٹمی دھماکوں کی داستان دعائوں سے شروع ہو کر جعلی سزائوں پر ختم ہو جاتی ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات