مود ی سرکارنے مقبوضہ کشمیر کے نہتے مسلمانوں پر ظلم وستم کے پہاڑ توڑ دیئے ہیں،شاہ غلام قادر

مودی ظلم وستم کے بل بوتے پر ا ب زیادہ دیر حکومت نہیں کرسکتا، پانچ وقت باوضو رہنے نماز پڑھنے سے کورونا کی وباء سے بچا جا سکتاہے ،سپیکرآزادکشمیر قانون سازاسمبلی

ہفتہ 30 مئی 2020 17:34

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2020ء) سپیکرآزادکشمیر قانون سازاسمبلی شاہ غلام قادر نے کہاہے کہ مود ی سرکارنے مقبوضہ کشمیر کے نہتے مسلمانوں پر ظلم وستم کے پہاڑ توڑ دیئے ہیں۔مودی ظلم وستم کے بل بوتے پر ا ب زیادہ دیر حکومت نہیں کرسکتا۔پانچ وقت باوضو رہنے نماز پڑھنے سے کورونا کی وباء سے بچا جا سکتاہے ۔جس رفتار سے شاہرات پرکام ہورہاہے نیلم میں آنے والے پانچ سالوںمیں دور دراز اور دشوار علاقوں تک رسل و رسائل کے ذرائع مہیا کر دئے جائیں گے۔

نیلم کو 2انتخابی حلقوں میں تقسیم کرنے سے مسائل میں کمی اوروسائل میں اضافہ ہوگا۔ نیلم کے عوام نے 10سال پیپلزپارٹی کوووٹ دیکر دیکھ لیا ہے جبکہ تبدیلی پارٹی پابندیاں لگانے میں مصروف عمل ہے ۔مسلم لیگ ن کیساتھ مقابلہ کرنے کی صلاحیت کسی بھی سیاسی جماعت میں نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

کیل کنڈیاں کیلئے 1کلومیٹر سڑک کی منظوری بجٹ میں ہوجائے گی ۔ لوکل گورنمنٹ کی ترقیاتی سکیمیں زمین پر لگنے سے شہریوں کی بنیادی ضرورت ، راستے ،واٹر چینل، واٹر سپلائیوں ، سیوریج جیسے مسائل میں کمی آرہی ہے ۔

میرا مقصد عوام کوبااختیار بنانا تھاوادی نیلم کے عوام کی براہ راست اعلیٰ ایوانوں تک رسائی خوش آئندہے ۔نیلم میں سیاحت کابہت پوٹنشل موجود ہے ۔ اللہ رب العزت کورونا جیسی وباء سے نجات دے تو دنیا بھر کے سیاح جنت نظیر وادی نیلم کانظارہ کرنے آئیں گے۔ ان خیالات کا اظہارگزشتہ روز سپیکر قانون سازاسمبلی شاہ غلام قادر نے کیل کنڈیاں کے مقام پر عوام کے ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر نے کہاکہ بھارتی جارحیت،کورناوائرس کی وبا کے باوجود اللہ رب العزت کے حکم سے اپنی رعایاکیساتھ تعلق کو قائم رکھے ہوئے ہیں ۔نیلم کی تعمیروترقی کاپہیہ روکنے نہیں دینگے اور جاریہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کو یقینی بنائیں گے ۔ سرحدی حالات مودی سرکاری کے ظلم وستم سے بہتر نہ ہونے کی وجہ سے مسائل میں اضافہ ہے لیکن نیلم کے بہادر عوام ہرمشکل وقت سے گزرے ہیں ۔

اس موقع پر عوام ،عمائدین علاقہ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شعور سے زیادہ ترقی کوئی نہیں سپیکر قانون سازاسمبلی شاہ غلا م قادر نے نیلم کے عوام کو اپنے حق کیلئے بولنے کاشعور دیا، نیلم کے عوام کو عزت نفس دی جو نفسا نفسی کے عالم میں عام انسان سے نہیں ہوسکتی ۔انہوں نے کہاکہ ہم مسلم لیگ ن اور سپیکر قانون سازاسمبلی شاہ غلام قادر کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

70سال میں اتنے فنڈز ، ترقیاتی سکیمیں اور بغیر رشوت کے تقرریاں نہیں ہوئی جتنی گزشتہ چار سالوںمیں ہوئی ہیں جس کاکریڈٹ سپیکر قانون سازاسمبلی شاہ غلام قادر ہی کوجاتاہے ۔دورے کے دوران معاونین خصوصی ہمراہ سپیکر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی خواجہ بشیر احمد،ارسل خان صدیقی ڈی ای او خواجہ مقبول ، ڈپٹی ڈی ای او خواجہ سعید شاد، تحصیلدار شاردہ خواجہ فاروق۔

ڈی ایف او مقرب خان،زکواة چیئرمین شاردہ سید محمود حسین شاہ ، صدر مسلم لیگ ن شاردہ سردار منیراحمد خان،سٹیٹ آفیسر خواجہ لعل دین، ایس ڈی او لوکل گورنمنٹ انجینئر ہارون الرشید ۔،مطلوب انقلابی صدارتی امیدوار برائے ایم ایس ایف این ،سینئر لیگی رکن چوہدری خان ولی ، بابو عطاء اللہ ، ممتاز حسین، غلام حیدر ، (ر) صوبیدار شجاع الحق، اعجاز ، محمد دائود، گلشن اقبال ،بگوامین، عبدالحمید میر،ڈی پی او نصیر احمد خان، اسسٹنٹ ڈٖائریکٹر صحت عامہ مبشر گیلانی ودیگر ہمراہ تھے ۔

دورے کے دوران کیل سیری میں نواب خان کی بیوی ،ثمہ سیری یوسف جبکہ کیل کنڈیاں میں ظہیرالدین بابر کے والد اور سیکرٹری انور کے والد کی فاتحہ خوانی کی گئی لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے مرحومین کے لیے دعائے مغفرت کی گئی ۔کیل کنڈیاں کے مقام پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر غلام نبی کے گھر میں ظہرانے میں شرکت کے موقع پر کارکنان سے ملاقاتیں کی گئیں مسائل سنے اور ان کے حل کی یقین دہانی کرائی گئی ۔