ہندئو بالا دستی کا نظریہ عالمی نظام کے لئے چیلنج اور دنیا کے امن کے لئے سنگین خطرہ ہے
صدر آزادکشمیر سردار مسعود خان کا انگریزی جریدے کو انٹرویو
ہفتہ 30 مئی 2020 19:26
(جاری ہے)
یہ بات انہوں نے ایک انگریزی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔
صدر آزادکشمیر نے کہا کہ ہندوتوا کا نظریہ صرف مسلمانوں اور دوسری اقلیتوں کے خلاف ہی نہیں بلکہ یہ اُن ہندوئوں کے خلاف بھی ایک ننگی تلوار ہے جنہیں نچلی ذات کے ہندو یا اچھوت سمجھا جاتا ہے۔ یہ وہ قدیم اور فرسودہ نظام ہے جس کا مقصد اونچی ذات یا مراعات یافتہ ہندو طبقہ کو باقی تمام طبقات پر فوقیت دے کر اُن کی بالا دستی قائم کرنا ہے۔ کچھ لوگوں کی یہ خام خیالی ہے کہ اس جدید دور میں ذات پات اور امتیاز پر مبنی نظام کو جمہوریت اور مقبول عوامی حمایت سے شکست دی جا سکتی ہے لیکن حالیہ عرصے میں رونما ہونے والے واقعات میں یہ ثابت کیا ہے کہ جدید عالمی نظام اور ریاستیں نو فسطائی تحریکوں اور نظریات کا مقابلہ کرنے کی سکت نہیں رکھتی اور فسطائی نظریے پر یقین رکھنے والے گروپوں اور تحریکوں نے جمہوری نظام پر تسلط حاصل کر کے سیاسی نظام کے اندر اپنی متشدد سیاست کے لئے جگہ بنا لی ہے جس کا واضح ثبوت 2019میں بھارت میں بی جے پی کی کامیابی ہے جس نے ہندوتوا نظریے کو انتخابات جیتنے کے لئے ایک نعرے اور سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا۔ بی جے پی وہ جماعت ہے جس نے 26فروری2019کے دن پاکستان پر حملہ کر کے اور فالس فلیگ آپریشن اور سرجیکل سٹرائیک کا پروپیگنڈہ کر کے انتخابات میں کامیابی حاصل کی اور بھارت کے اندر عوام کی حمایت برقرار رکھنے کے لئے اس جماعت نے کشمیر کی متنازعہ حیثیت ختم کرنے، بابری مسجد پر عدالت سے ایک جانبدارانہ اور متعصبانہ فیصلہ حاصل کیا، بھارتی مسلمانوں کے خلاف شہریت کے قانون میں تبدیلی اور آسام میں مسلمانوں کو گرفتار کر کے انہیں نظر بندی کیمپوں میں بند کرنے جیسے اقدامات کر کے انتہاء پسند ہندوئوں کی حمایت حاصل کی ۔ اب نریندر مودی کی حکومت تسلسل کے ساتھ ایسے اقدامات کر رہی ہے تاکہ وہ ہندوئوں کو اپنا سب سے بڑا خیر خواہ ثابت کر سکے۔ بھارتی حکومت کے یہ تمام اقدامات ہندوتوا ایجنڈے کا حصہ ہیں جن کے تحت بی جے پی اور آر ایس ایس نے ڈیتھ اسکواڈ تشکیل دے رکھے ہیں جو مسلمانوں کے ماورائے عدالت قتل، مسلمانوں کی املاک کے جلائو گھیرائو اور ان کی نسل کشی کے لئے استعمال کئے جا رہے ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ احتجاج اور عالمی برادری کی مذمت کا کوئی اثر لینے کے بجائے وہ اپنے ان سیاہ کرتوتوں پر فخر کر رہے ہیں۔ بھارت کی انتہاء پسند اب اعلامیہ کہہ رہے ہیں کہ وہ بھارت کو غیر ہندوئوں سے پاک کر کے اسے بھارت بھومی یا اکھنڈ بھارت بنائیں گے جس کا صاف مطلب یہ ہے کہ وہ بھارت میں بڑے پیمانے پر نسلی تطہیر یا رجوعیت کا منصوبہ رکھتے ہیں۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.