وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

پیر 13 جولائی 2020 22:45

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں آندھی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2020ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق (آج) منگل کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سندھ میں روہڑی 56، لاڑکانہ 27، سکھر 20، جیکب آباد، کراچی 02، پنجاب میں فیصل آباد 44 ، ساہیوال 30، جھنگ 15، اوکاڑہ 13، نورپور تھل، منگلہ 06، قصور 04، لاہور (ایئر پورٹ 02، سٹی 01)، اسلام آباد (ایئر پورٹ01)، خیبرپختونخوا میں دیر ( اپر 10)، میر کھانی 08، کالام 04، دروش 03، بونیر 02، مالم جبہ، مردان 01، کشمیر میں مظفرآباد (سٹی 03)، گلگت بلتستان میں گوپس 03، گلگت، بونجی 02 اور بلوچستان میں زیارت کے مقام پر ایک ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی۔ پیر کو ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت سبی، نوکنڈی 44 اور دادو میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔