Live Updates

مریم نواز نے جیل میں حمزہ شہباز شریف کو کورونا ہونے پر سوالات اٹھا دیے

سوال تو ہے کہ کال کوٹھڑی میں بند تنہا قیدی کرونا وائرس کی زد میں کیسے آگیا ، رہنما ن لیگ کا ٹویٹ

Sajid Ali ساجد علی اتوار 13 ستمبر 2020 13:57

مریم نواز نے جیل میں حمزہ شہباز شریف کو کورونا ہونے پر سوالات اٹھا دیے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 ستمبر2020ء) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے دوران حراست نوازشریف کو دی جانے والی خوراک اور جیل میں حمزہ شہباز شریف کو کورونا ہونے پر سوالات کھڑے کردیے ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ ابھی تو یہ تحقیق ہونا باقی کہ گھر کا کھانا بند کر کے نواز شریف کو نیب میں کیاخوراک دی جاتی رہی کہ یکا یک ان کی بیماری میں شدت آگئی ، ان کے پلیٹلٹس خطرناک حد تک گر گئے اور انہیں ہارٹ اٹیک ہوا۔

مریم نواز نے مزید لکھا کہ سوال تو یہ بھی ہے کہ کال کوٹھڑی میں بند تنہا قیدی کرونا وائرس کی زد میں کیسے آگیا؟
۔ واضح رہے کہ قبل ازیں خبر آئی تھی کہ پنجاب اسمبلی مین اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف کو کورونا ہوگیا ، کورونا ٹیسٹ مثبت آنے سے ایک دن پہلے حمزہ شہباز نے اپنے والد شہبازشریف سے بھی ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے بتایا ہے کہ ان کے بیٹے حمزہ شہبازکو جیل میں کورونا ہوگیا اور وہ سیاسی انتقام کا انتہائی جرات مندی سے سامنا کر رہا ہے ۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حمزہ شہباز مشرف دور کے بعد نیب نیازی گٹھ جوڑ کا سامنا کررہا ہے ۔ مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز گزشتہ تین روز سے شدید بخار میں مبتلا ہیں ، بگڑتی ہوئی صحت کو دیکھتے ہوئے انہیں کوٹ لکھپت جیل سے فوری اسپتال منتقل کیا جائے ، علاج میں سستی یا لاپرواہی سے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی صحت خطرے سے دوچار ہوسکتی ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر شہبازشریف کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا جس پر انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا تھا جبکہ مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب اور خواجہ سلمان رفیق کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا ۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات