
متحدہ اپوزیشن نے حکومت مخالف تحریک چلانے کا متفقہ فیصلہ کرلیا
اکتوبر کے پہلے ہفتے میں تحریک کا باقاعدہ آغاز کردیا جائے گا، اسمبلیوں سے استعفوں، ان ہاؤس تبدیلی کے پلان پر بھی غور کیا جارہا ہے۔ ذرائع
ثنااللہ ناگرہ
اتوار 20 ستمبر 2020
19:06

(جاری ہے)
اکتوبر کے پہلے ہفتے میں تحریک کا باقاعدہ آغاز ہوجائے گا۔احتجاجی لانگ مارچ بھی تحریک کا حصہ ہوگا، جبکہ اسمبلیوں سے استعفوں اور ان ہاؤس تبدیلی کے لیے آئینی و قانونی معاملات پر بھی غور کیا جارہا ہے۔ دریں اثناں متحدہ اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں جمیعت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے تجویز دی کہا کہ میرے نزدیک وزیراعظم ، اسمبلیاں اور چیئرمین سینیٹ جعلی ہیں، اپوزیشن اسمبلیوں سے استعفے دے جبکہ پیپلزپارٹی سندھ حکومت کو تحلیل کردے۔
رہنماء جے یوآئی ف مولانا غفور حیدری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی تقریر بہت خوفناک تھی اسی لیے لائیو نہیں دکھائی گئی۔اجلاس میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بنیادی بات یہ ہےکہ اب میں زبانی دعوؤں پریقین نہیں رکھتا۔ ہم نےمضبوط موقف کی طرف جاناہے۔ اب آپ بہت کہیں گےکہ ہم لڑیں گےلیکن آپ لوگ بہت پیچھےہٹ چکےہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پوری قوت کے ساتھ سڑکوں پر نکلنا چاہیے جب تک حکومت کا خاتمہ نہیں ہوجاتا تب تک تحریک چلانی چاہیے۔ حکومت تو ہماری آواز پبلک ہونے سے روکتی ہے لیکن اب اے پی سی نے بھی تقریر نشر ہونے سے روک دیا۔ ہم منتظمین کو اپنا احتجاج ریکارڈ کروانا چاہتے ہیں، بلاول بھٹو نے مولانا سے کہا کہ آپ نے خود کہا تھا کہ ان کیمرہ اجلاس ہونا چاہیے ۔اسی طرح پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ اے پی سی میں آئینی پلان مرتب کیا جارہا ہے، پلان مرتب کرنے کے بعد اے پی سی کا مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔ مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اے پی سی میں آئینی پلان مرتب کیا جارہا ہے، حکومت سے جان چھڑوانے کیلئے آئینی و قانونی آپشن استعمال کریں گے۔مولانا فضل الرحمان نے کھل کرباتیں کیں، اسمبلیوں سے استعفوں کا آپشن مولانا فضل الرحمان نے دیا اس پر مزید بات ہورہی ہے۔ان ہاؤس تبدیلی کیلئے آئینی و قانونی آپشن موجود ہیں، ابھی رہنماؤں کی جانب سے مزید تجاویز آرہی ہیں، ن لیگ ان خیالات کے قریب ہوگی جن کا اظہار نوازشریف نے کیا۔مزید اہم خبریں
-
یو این چیف کو غزہ کے انسانی بحران پر گہری تشویش
-
زراعت سے وابستہ نوجوانوں کی تعداد میں 10 فیصد کمی، ایف اے او
-
وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کی زیرصدارت پنجاب یونیورسٹی سینڈیکیٹ کا اجلاس
-
ہوٹل کے سیکیورٹی گارڈ نے سیاحوں کو روکا لیکن وہ ہوٹل کے عقب سے دریا پہنچ گئے
-
کمزور اور سمجھوتہ شدہ نظام انصاف سے بدعنوانی، آمریت اور طاقتور طبقے کی حکمرانی کو فروغ ملتا ہے
-
لاہور میں شیر کا فیملی پر حملہ
-
کراچی ٹریفک پولیس نمبر پلیٹ کے نام پر بھتہ لے رہی ہے
-
پائیدار ترقی کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے عزائم کے ساتھ سیویل کانفرنس کا اختتام
-
پی ٹی آئی نے خیبرپختونخواہ کا قرض 150ارب سے 1500ارب روپے تک پہنچا دیا ہے
-
سیول کا عہد نامہ عالمی تعاون پر اعتماد سازی میں اہم ہوگا
-
خیبرپختونخواہ میں اپوزیشن کے پاس نمبر زیادہ ہوں گے تو عدم اعتماد لانا جمہوری حق ہے
-
وفاقی حکومت کا 2 تعطیلات کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.