نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا اعلان

ایلیٹ پینل میں شامل تمام 14 امپائرزاور 6 ریفریز ہی فرسٹ الیون ٹورنامنٹ میں فرائض انجام دیں گے

جمعرات 24 ستمبر 2020 12:20

نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا اعلان
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 ستمبر2020ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ 2020 کے لیے میچ آفیشلزکے پینل کا اعلان کردیا ہے۔ تیس ستمبر سے ملتان میں شروع ہونے والے فرسٹ الیون ٹورنامنٹ میں پی سی بی کے ایلیٹ پینل میں شامل 14 امپائرز اور 6 میچ ریفریزہی فرائض انجام دیں گے۔
ڈبل لیگ کی بنیاد پر کھیلے جانے والے اس ٹورنامنٹ میں ایک ایلیٹ امپائر کواپنی قابلیت کا بھرپور مظاہرہ کرنے کے لیے کم از کم 9 جبکہ ایک میچ ریفری کو کم از کم 5 میچز دئیے گئے ہیں۔


 تیس ستمبر سے اٹھارہ اکتوبر تک جاری رہنے والا نیشنل ٹی ٹونٹی کپ پی ٹی وی اسپورٹس پر براہ راست نشر ہوگا، ایونٹ میں تقریباََ 90 لاکھ روپے کی انعامی رقم تقسیم کی جائے گی۔
ایونٹ کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن ناردرن اور خیبرپختونخواکی ٹیمیں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی۔

(جاری ہے)

اس میچ میں آن فیلڈ امپائرز کی ذمہ داریاں ضمیر حیدر اور فیصل خان آفریدی کے سپرد کی گئی ہیں جبکہ قیصروحیدکو تھرڈ امپائراور آفتاب گیلانی کو فورتھ امپائرکی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے۔

اس میچ میں پلیئنگ کنڑول ٹیم کی سربراہی میچ ریفری اقبال شیخ کو دی گئی ہے۔
ایونٹ کا فائنل 18 اکتوبر کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلاجائے گا جہاں آئی سی سی کے انٹرنیشنل پینل آف امپائرز میں شامل احسن رضا اور آصف یعقوب بطور آن فیلڈ امپائرز ذمہ داریاں ادا کریں گے۔ ایونٹ کے سب سے بڑے معرکے میں میچ ریفری کے فرائض آئی سی سی انٹرنیشنل پینل آف ریفریز میں شامل محمد جاوید ادا کریں گے۔


پی سی بی کے 6 رکنی ایلیٹ پینل برائے میچ ریفریز میں علی نقوی (لاہور)، افتخار احمد(کراچی)، محمد انیس (لاہور)، محمد اقبال شیخ (حیدرآباد)، ندیم ارشد (فیصل آباد)اور پروفیسر جاوید ملک (ملتان)شامل ہیں۔
 پی سی بی کے 14 رکنی ایلیٹ پینل برائے امپائرزمیں احسن رضا (لاہور)، آفتاب حسین گیلانی (بہاولپور)، آصف یعقوب (اسلام آباد)، فیصل خان آفریدی (سرگودھا)، غفار کاظمی (لاہور)، عمران جاوید (کراچی)، ناصر حسین سینئر (لاہور)، قیصر وحید (لاہور)، راشد ریاض وقار (لاہور)، ثاقب خان (ایبٹ آباد)، شوزب رضا (لاہور)، سید امتیاز اقبال (کراچی)، ولید یعقوب (لاہور)اور ضمیر حیدر (لاہور) شامل ہیں۔


بلال قریشی، منیجر امپائرزاینڈ ریفریز:
منیجر امپائرز اینڈ میچ ریفریز بلال قریشی کا کہنا ہے کہ سال 2004 کے بعد اب تک کوئی نیا پاکستانی آئی سی سی کے ایلیٹ پینل برائے میچ ریفریزمیں جگہ نہیں بناسکا جبکہ 15 سال قبل ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے ندیم غوری کے بعد ہمارا کوئی نیا امپائر بھی اس سطح پر نہیں پہنچ سکا، لہٰذا پی سی بی ڈومیسٹک سیزن 21-2020 کے دوران اپنے میچ آفیشلزکو اپنی صلاحیتیں نکھارنے کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنا چاہتا ہے تاکہ وہ آئی سی سی کی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرسکیں۔


بلال قریشی کا کہنا ہے کہ اس پورے ٹورنامنٹ کے لیے صرف ایلیٹ پینل میں شامل میچ آفیشلز کی تقرری کا مقصد ڈومیسٹک کرکٹ کے معیار کو مزید بہتر بنانا اوران میچ آفیشلز کو فیصلہ سازی اور مین منیجمنٹ سے متعلق اپنی صلاحیتوں کیاظہار کا بھرپور موقع فراہم کرناہے، جس سے پی سی بی کو ایک سال بعد ان کی کارکردگی جانچنے میں بھی مدد ملیگی۔
اس دوران پی سی بی کی جانب سے پہلی مرتبہ متعارف کروائے گئے سپلیمنٹری پینل میں شامل امپائرز اور ریفریز یکم اکتوبر سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہونے والے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ میں ذمہ داریاں ادا کریں گے۔


میچ آفیشلز کی تعیناتی:
تیس ستمبر:
ناردرن بمقابلہ خیبرپختونخوا بمقام ملتان کرکٹ اسٹیڈیم
ضمیر حیدر اور فیصل خان آفریدی(آن فیلڈ امپائرز)، قیصروحید(تھرڈ امپائر)، آفتاب گیلانی(فورتھ امپائر) اور اقبال شیخ (میچ ریفری)۔
سنٹرل پنجاب بمقابلہ سدرن پنجاب بمقام ملتان کرکٹ اسٹیڈیم
ولید یعقوب اور قیصر وحید(آن فیلڈ امپائرز)، ناصر حسین سینئر (تھرڈ امپائر)، آفتاب گیلانی (فورتھ امپائر) اور افتخار احمد (میچ ریفری)۔


یکم اکتوبر:
بلوچستان بمقابلہ سندھ بمقام ملتان کرکٹ اسٹیڈیم
قیصر وحید اور آفتاب گیلانی(آن فیلڈ امپائرز)، ضمیر حیدر (تھرڈ امپائر)،ولید یعقوب (فورتھ امپائر) اور اقبال شیخ (میچ ریفری)۔
ناردرن بمقابلہ سدرن پنجاب بمقام ملتان کرکٹ اسٹیڈیم
فیصل خان آفریدی اور ضمیر حیدر(آن فیلڈ امپائرز)، ناصر حسین سینئر (تھرڈ امپائر)،ولید یعقوب (فورتھ امپائر) اور افتخار احمد (میچ ریفری)۔


دو اکتوبر:
بلوچستان بمقابلہ خیبرپختونخوابمقام ملتان کرکٹ اسٹیڈیم
ضمیر حیدر اور ولید یعقوب(آن فیلڈ امپائرز)، آفتاب گیلانی (تھرڈ امپائر)،ناصر حسین سینئر (فورتھ امپائر) اور افتخار احمد (میچ ریفری)۔
سنٹرل پنجاب بمقابلہ سندھ بمقام ملتان کرکٹ اسٹیڈیم
قیصر وحیداور ناصر حسین سینئر(آن فیلڈ امپائرز)، فیصل خان آفریدی (تھرڈ امپائر)،ضمیر حیدر(فورتھ امپائر) اور اقبال شیخ (میچ ریفری)۔


تین اکتوبر:
ناردرن بمقابلہ سنٹرل پنجاب بمقام ملتان کرکٹ اسٹیڈیم
فیصل خان آفریدی اور آفتاب گیلانی (آن فیلڈ امپائرز)، ولید یعقوب(تھرڈ امپائر)، ناصر حسین سینئر (فورتھ امپائر) اور افتخار احمد (میچ ریفری)۔
خیبرپختونخوا بمقابلہ سدرن پنجاب بمقام ملتان کرکٹ اسٹیڈیم
ضمیر حیدر اور ناصر حسین سینئر (آن فیلڈ امپائرز)، قیصر وحید(تھرڈ امپائر)، فیصل خان آفریدی (فورتھ امپائر) اور اقبال شیخ (میچ ریفری)۔


 چار اکتوبر:
بلوچستان بمقابلہ سدرن پنجاب بمقام ملتان کرکٹ اسٹیڈیم
قیصر وحید اور ولید یعقوب(آن فیلڈ امپائرز)، آفتاب گیلانی (تھرڈ امپائر)،ناصر حسین سینئر (فورتھ امپائر) اور اقبال شیخ (میچ ریفری)۔
ناردرن بمقابلہ سندھ بمقام ملتان کرکٹ اسٹیڈیم
فیصل خان آفریدی اور ناصر حسین سینئر (آن فیلڈ امپائرز)، ضمیر حیدر(تھرڈ امپائر)، قیصر وحید (فورتھ امپائر) اور افتخار احمد (میچ ریفری)۔


 پانچ اکتوبر:
خیبرپختونخوا بمقابلہ سندھ بمقام ملتان کرکٹ اسٹیڈیم
فیصل خان آفریدی اور آفتاب گیلانی(آن فیلڈ امپائرز)، ولید یعقوب (تھرڈ امپائر)، ضمیر حیدر (فورتھ امپائر) اور ندیم ارشد (میچ ریفری)۔
بلوچستان بمقابلہ سنٹرل پنجاب بمقام ملتان کرکٹ اسٹیڈیم
ضمیر حیدر اور ناصر حسین سینئر(آن فیلڈ امپائرز)، فیصل خان آفریدی (تھرڈ امپائر)،قیصر وحید (فورتھ امپائر) اور محمد انیس (میچ ریفری)۔


چھ اکتوبر:
خیبرپختونخوا بمقابلہ سنٹرل پنجاب بمقام ملتان کرکٹ اسٹیڈیم
فیصل خان آفریدی اور آفتاب گیلانی (آن فیلڈ امپائرز)، ولید یعقوب(تھرڈ امپائر)، ضمیر حیدر (فورتھ امپائر) اور ندیم ارشد (میچ ریفری)۔
بلوچستان بمقابلہ ناردرن بمقام ملتان کرکٹ اسٹیڈیم
قیصر وحید اور ولید یعقوب(آن فیلڈ امپائرز)، آفتاب گیلانی (تھرڈ امپائر)،فیصل خان آفریدی (فورتھ امپائر) اور محمد انیس (میچ ریفری)۔


نو اکتوبر:
ناردرن بمقابلہ سنٹرل پنجاب بمقام پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی
احسن رضا اور عمران جاوید(آن فیلڈ امپائرز)، شوزب رضا (تھرڈ امپائر)،امتیاز اقبال(فورتھ امپائر) اور محمد انیس (میچ ریفری)۔
سندھ بمقابلہ سدرن پنجاب بمقام پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی
راشد ریاض اور غفار کاظمی(آن فیلڈ امپائرز)، آصف یعقوب (تھرڈ امپائر)،ثاقب خان(فورتھ امپائر) اور ندیم ارشد (میچ ریفری)۔


دس اکتوبر:
بلوچستان بمقابلہ خیبرپختونخوا بمقام پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی
احسن رضا اور امتیاز ا قبال(آن فیلڈ امپائرز)، راشد ریاض (تھرڈ امپائر)،عمران جاوید (فورتھ امپائر) اور ندیم ارشد (میچ ریفری)۔
سنٹرل پنجاب بمقابلہ سندھ بمقام پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی
آصف یعقوب اور ثاقب خان (آن فیلڈ امپائرز)، شوزب رضا (تھرڈ امپائر)،غفار کاظمی (فورتھ امپائر) اور محمد انیس (میچ ریفری)۔


گیارہ اکتوبر:
ناردرن بمقابلہ سدرن پنجاب بمقام پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی
شوزب رضا اور عمران جاوید(آن فیلڈ امپائرز)، امتیاز اقبال(تھرڈ امپائر)، آصف یعقوب (فورتھ امپائر) اور محمد انیس (میچ ریفری)۔
بلوچستان بمقابلہ سندھ بمقام پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی
احسن رضااور ثاقب خان (آن فیلڈ امپائرز)، غفار کاظمی (تھرڈ امپائر)، راشد ریاض (فورتھ امپائر) اور ندیم ارشد (میچ ریفری)۔


بارہ اکتوبر:
خیبرپختونخوا بمقابلہ سدرن پنجاب بمقام پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی
شوزب رضا اور ثاقب خان(آن فیلڈ امپائرز)، آصف یعقوب(تھرڈ امپائر)،احسن رضا (فورتھ امپائر) اور علی نقوی (میچ ریفری)۔
بلوچستان بمقابلہ سنٹرل پنجاب بمقام پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی
راشد ریاض اور امتیاز اقبال(آن فیلڈ امپائرز)، عمران جاوید(تھرڈ امپائر)، غفار کاظمی (فورتھ امپائر) اور محمد انیس (میچ ریفری)۔


تیرہ اکتوبر:
خیبرپختونخوا بمقابلہ سندھ بمقام پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی
راشد ریاض اور عمران جاوید (آن فیلڈ امپائرز)، احسن رضا (تھرڈ امپائر)،ثاقب خان (فورتھ امپائر) اور محمد جاوید (میچ ریفری)۔
سنٹرل پنجاب بمقابلہ سدرن پنجاب بمقام پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی
آصف یعقوب اور امتیاز اقبال (آن فیلڈ امپائرز)، غفار کاظمی (تھرڈ امپائر)،شوزب رضا (فورتھ امپائر) اور علی نقوی (میچ ریفری)۔


چودہ اکتوبر:
ناردرن بمقابلہ سندھ بمقام پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی
شوزب رضا اور امتیاز اقبال(آن فیلڈ امپائرز)، عمران جاوید(تھرڈ امپائر)،راشد ریاض (فورتھ امپائر) اور محمد جاوید (میچ ریفری)۔
خیبرپختونخوا بمقابلہ سنٹرل پنجاب بمقام پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی
احسن رضا اور غفار کاظمی(آن فیلڈ امپائرز)، آصف یعقوب (تھرڈ امپائر)،ثاقب خان (فورتھ امپائر) اور علی نقوی (میچ ریفری)۔


پندرہ اکتوبر:
بلوچستان بمقابلہ ناردرن بمقام پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی
شوزب رضا اور ثاقب خان(آن فیلڈ امپائرز)، راشد ریاض (تھرڈ امپائر)،احسن رضا (فورتھ امپائر) اور محمد جاوید (میچ ریفری)۔
سندھ بمقابلہ سدرن پنجاب بمقام پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی
آصف یعقوب اور غفار کاظمی(آن فیلڈ امپائرز)، امتیاز اقبال(تھرڈ امپائر)،عمران جاوید (فورتھ امپائر) اور علی نقوی (میچ ریفری)۔


سولہ اکتوبر:
ناردرن بمقابلہ خیبرپختونخوا بمقام پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی
راشد ریاض اور عمران جاوید(آن فیلڈ امپائرز)، ثاقب خان(تھرڈ امپائر)، آصف یعقوب (فورتھ امپائر) اور محمد جاوید (میچ ریفری)۔
بلوچستان بمقابلہ سدرن پنجاب بمقام پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی
شوزب رضا اور غفار کاظمی(آن فیلڈ امپائرز)، احسن رضا (تھرڈ امپائر)،امتیاز اقبال (فورتھ امپائر) اور علی نقوی (میچ ریفری)۔


سیمی فائنلز:
سترہ اکتوبر:
نمبر ایک ٹیم بمقابلہ نمبر چار ٹیم بمقام پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی
آصف یعقوب اور راشد ریاض(آن فیلڈ امپائرز)، امتیاز اقبال (تھرڈ امپائر)،عمران جاوید (فورتھ امپائر) اور محمد جاوید (میچ ریفری)۔
نمبر دو ٹیم بمقابلہ نمبر تین ٹیم بمقام پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی
احسن رضا اور شوزب رضا(آن فیلڈ امپائرز)، غفار کاظمی(تھرڈ امپائر)،ثاقب خان (فورتھ امپائر) اور علی نقوی (میچ ریفری)۔
فائنل:
اٹھارہ اکتوبر:
پہلے سیمی فائنل کی فاتح ٹیم بمقابلہ دوسرے سیمی فائنل کی فاتح ٹیم بمقام پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی
احسن رضا اور آصف یعقوب(آن فیلڈ امپائرز)، راشد ریاض (تھرڈ امپائر)،شوزب رضا (فورتھ امپائر) اور محمد جاوید (میچ ریفری)۔