
اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے لیے سوڈان نے پیکیج ڈیمانڈ کردیا
ابوظہبی میں سوڈانی اور امریکی حکام کے مذکرات‘7ارب ڈالر کا معاشی پیکج بھی دیا جائے گا
میاں محمد ندیم
جمعرات 24 ستمبر 2020
21:08

(جاری ہے)
اس کے تحت سوڈان کا نام دہشت گردی کے سرپرست ممالک کی فہرست سے خارج کر دیا جائے گا علاوہ ازیں امریکا کی جانب سے سوڈان کو 7 ارب ڈالر کی مالی سپورٹ پیش کرنے پر بھی اتفاق رائے ہو گیا ہے اس سمجھوتے کا اعلان آئندہ دنوں میں کر دیا جائے گا‘جریدے کے مطابق سوڈان اسرائیل کے ساتھ معمول کے تعلقات استوار کرنے پر ابتدائی طور پر آمادہ ہو گیا ہے تاہم اس نے ابو ظبی میں ہونے والی بات چیت میں مطالبات کے ایک پیکج پر عمل درامد کی شرط رکھی ہے اس نوعیت کے قانون پر مذاکرات کے لیے بھی زور دیا ہے جس سے مستقبل کے کسی بھی معاملے میں سوڈان کے عدم تعاقب کی ضمانت حاصل ہو جائے.
عبوری کونسل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امارات میں ہونے والی بات چیت کے دوران عرب اسرائیلی امن معاہدوں کے لیے سوڈان کی حمایت کا اظہار کیا گیاخرطوم اس پیش رفت کو خطے کے استحکام کا راستہ شمار کرتا ہے جریدے کے مطابق ابو ظبی میں تین روزہ بات چیت کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے مشیر جریڈ کشنر کے ساتھ بھی رابطہ رہا. خرطوم میں سوڈانی عبوری کونسل کے سربراہ جنرل عبدالفتاح البرہان کے زیر صدارت ایک مشترکہ اجلاس کا انتظار کیا جا رہا ہے اجلاس میں خود مختار کونسل اور وزراءکی کابینہ شریک ہو گی. اجلاس کا مقصد امریکا کے ساتھ ہونے والی بات چیت بالخصوص اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے حوالے سے ایک یکساں موقف اختیار کرنا ہے واضح رہے کہ حکمراں اتحاد میں شامل بعض جماعتوں نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے قیام پر اعتراض کیا ہے. جریدے کا کہناہے کہ سوڈانی حکومت خلیج عدن میں امریکی جنگی جہاز ”ایس ایس کول“ کے دھماکے کا شکار ہونے والوں کو زر تلافی ادا کرے گی اس کے علاوہ کینیا اور تنزانیا میں امریکی سفارت خانوں پر بم دھماکوں کے متاثرین کے لیے بھی ہرجانہ ادا کیا جائے گا اس سے قبل سوڈان میں عبوری خود مختار کونسل کے سربراہ عبدالفتاح البرہان نے بدھ کے روز اعلان کیا تھا کہ ابوظبی میں امریکی وفد کے ساتھ بات چیت میں عرب اسرائیل امن کے مستقبل کو زیر بحث لایا گیا. البرہان کے مطابق بات چیت میں دو ریاستی حل کے مطابق فلسطینی عوام کو ان کے حقوق دیے جانے کو باور کرایا گیا البرہان نے کہا کہ امریکی وفد کے ساتھ بات چیت کے نتائج کو سوڈان میں عبوری حکمراں اداروں کے سامنے پیش کیا جائے گا.متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کٹوتیاں و عدم ادائیگیاں: مالی بحران سے دنیا بھر میں امن مشن بری طرح متاثر
-
یو این کی طرف سے پاکستان افغانستان جنگ بندی کا خیرمقدم
-
وافر خوراک کے باوجود دنیا میں کروڑوں لوگ فاقہ کشی پر مجبور کیوں؟
-
پاکستان: یو این کی مدد سے عدالتی معلمین کی پہلی قومی کانفرنس کا انعقاد
-
غزہ: امداد کی ترسیل کے تمام سرحدی راستے کھولنا ضروری، یو این
-
مڈغاسکر میں منتخب حکومت کا تختہ الٹنا قابل مذمت، یو این چیف
-
عالمی یوم خوراک: سب کی غذائی ضروریات پوری کرنے والا نظام چاہیے، گوتیرش
-
پارلیمنٹ کی حیثیت ختم ہوچکی، فیصلے میدان میں ہوں گے
-
ٹی ایل پی کا مطالبہ تھا جو 20 کروڑ ہمارے گھر سے پکڑے گئے وہ واپس کریں
-
پاکستان آئی ٹی انڈسٹری ایسوسی ایشن اور اماراتی کمپنی HUB47 کے درمیان بڑا معاہدہ طے پا گیا
-
پاکستان عالمی مارکیٹ میں مسابقت کھو رہا ہے
-
امریکی وزیر دفاع طیارہ حادثے میں بال بال بچ گئی؛ ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.