زبیر عمر کی آرمی چیف سے ملاقاتیں "ٹپ آف دی آئس برگ" ہیں

جب آپ کو بتائیں گے کہ پچھلوں دو سالوں سے شہباز شریف، آصف زرداری، بلاول بھٹو وغیرہ اسٹیبلشمنٹ کی لیڈر شپ سے کیا باتیں کر رہے ہیں تو آپ کے چھکے اڑ جائیں گے، سینئر صحافی

muhammad ali محمد علی جمعرات 24 ستمبر 2020 23:22

زبیر عمر کی آرمی چیف سے ملاقاتیں "ٹپ آف دی آئس برگ" ہیں
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 ستمبر2020ء) سینئر صحافی کامران خان کا کہنا ہے کہ زبیر عمر کی آرمی چیف سے ملاقاتیں "ٹپ آف دی آئس برگ" ہیں، جب آپ کو بتائیں گے کہ پچھلوں دو سالوں سے شہباز شریف، آصف زرداری بلاول بھٹو وغیرہ اسٹیبلشمنٹ کی لیڈر شپ سے کیا باتیں کر رہے ہیں تو آپ کے چھکے اڑ جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی کامران خان نے رہنما ن لیگ زبیر عمر اور آرمی چیف کی ملاقاتوں کی خبر پر ردعمل دیا ہے۔

کامران خان کا کہنا ہے کہ زبیر عمر اور آرمی چیف کی ملاقاتیں صرف "ٹپ آف دی آئس برگ" ہیں۔ اگر لوگوں کو بتایا جائے کہ پچھلوں 2 سالوں سے شہباز شریف، آصف زرداری بلاول بھٹو وغیرہ اسٹیبلشمنٹ کی لیڈر شپ سے کیا باتیں کر رہے ہیں تو یہ سب کچھ جان کر لوگوں کے چھکے اڑ جائیں گے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ میں ہر ہفتے میں ایک لیڈر کو ایکسپوز کروں گا، پاکستان کی ٹی وی میں سب سے بڑی پارٹی شیخ رشید کی ہے۔

میں اکیلی سیٹ کا لیڈر ہوں، مولانا فضل الرحمان نے بھی جنرل قمر جاوید باجوہ سے ون آن ون ملاقات کی ہے۔ وزیر ریلوے کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اور بلا ول بھٹو سمیت سب آرمی چیف سے ملاقات کرتے ہیں۔ میں محمد زبیر کو چیلنج کرتا ہوں، تم کہتے ہومیری بڑا تعلق ہے، محمد زبیر سے 36سالوں میں جنرل باجوہ سے کبھی ملاقات نہیں ہوئی۔ اسد عمر کے بیٹے کی شادی میں محمد زبیر بھی بیٹھا ہوا تھا، کسی نے نہیں کہا کہ آپ ملنے آؤ، اس نے خود ٹائم لیا، دس مہینے مریم نواز کا ٹویٹر خاموش رہا، یہ آپ کا کیس لڑتا رہا، عمران خان نے کہا کہ میں ان کو این آر او نہیں دوں گا۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اگر انہیں زیادہ تنگ کیا گیا، ان کیخلاف زیادہ باتیں کی گئیں تو وہ خاموش نہیں رہیں گے، کون کون خفیہ ملاقاتیں کرتا رہا ہے، سب ڈیٹا لیک کر دوں گا۔