
جماعت اسلامی نے عوام کی خدمت کی‘ آئندہ بھی مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ،حافظ نعیم الرحمن
مارچ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ، شہر بھر میں رابطہ عوام ، کارنر میٹنگز ،نوجوانوں کی ریلیاں جاری ہیں‘ کیمپ بھی لگا دیئے گئے �مبر کو شاہراہ قائدین پر’’ حقوق کراچی مارچ ‘‘میں خواتین، بچے ، بزرگ ، نوجوان بھر پور شر کت کریں،مرکزی کیمپ کا افتتاح و خطاب
ہفتہ 26 ستمبر 2020 01:23
(جاری ہے)
اس موقع پرنائب امیر مسلم پرویز ، امیر ضلع قائدین سیف الدین ایڈوکیٹ ، سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری ، نائب امیر ضلع نصیر اللہ حسینی ، جے آئی یوتھ کراچی کے صدر ہاشم ابدالی و دیگر بھی موجود تھے ۔
’’حقوق کراچی مارچ ‘‘ اتوار 27ستمبر کو 3بجے دن شاہراہ قائدین پر منعقد ہو گا جس میں شہر بھر سے مردو خواتین ، بچے ، بوڑھے ، نوجوان ، مزدور و محنت کش ، تاجر ، علماء کرام ، اساتذہ ، طلبہ و طالبات ، وکلاء ، ڈاکٹرز ، انجینئرز ، سول سائٹی و اقلیتی برادری کے نمائندے اور مختلف طبقات اور شعبہ زندگی سے وابستہ افراد بہت بڑی تعداد میں شریک ہوں گے ۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق خصوصی خطاب کریں گے ۔ مارچ کے لیے بڑے پیمانے پر تیاریاں اور انتظامات کیے جا رہے ہیں ۔ حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ انسانوں کو زندہ جلانے والے ، تعلیم و تہذیب کوتباہ کرنے والے اہل کراچی کو مزید بے وقوف نہیں بناسکتے۔ ’’کراچی اپنا ہے ‘‘ کادعویٰ کرنے والوں نے ہمیشہ کراچی دشمنی کے فیصلے کیے ۔ پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم نے کوٹہ سسٹم کی میعاد میں غیر معینہ مدت تک اضافہ کرکے کراچی کے نوجوانوں کے مستقبل پر شب خون مارا ہے۔ ایم کیو ایم نے دومرتبہ کے الیکٹرک کو فروخت کرکے ایک مافیا کے حوالے کیا۔ وفاقی حکومت نے کے الیکٹرک کی حمایت کرتے ہوئے بجلی کی قیمتوں میںمزید اضافہ کر دیا ہے ۔کراچی پورے ملک کو چلاتا ہے اس کے باوجود اس کے ساتھ ناروا سلوک کیا جاتا ہے۔جعلی ڈومیسائل کے ذریعے کراچی کے نوجوانوں سے روزگار چھینا جارہا ہے۔ کراچی میں جعلی مردم شماری کی گئی ہے ، ہمارا مطالبہ ہے کہ مردم شماری از سر نو کی جائے۔کراچی میں با اختیار شہری حکومت قائم کی جائے ۔ دریں اثناء حقوق کراچی مارچ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں ، شہر بھر میں مردو خواتین کارکنان رابطہ مہم میں مصروف ہیں ، گھر گھر جا کر مارچ میں شرکت کی دعوت دی جارہی ہیں اور ہینڈ بلز تقسیم کیے جا رہے ہیں ۔ جمعہ کی نماز کے بعد مساجد کے باہر بڑی تعداد میں مظاہرے کیے گئے اور اہم پبلک مقامات پر کارنر میٹنگز بھی منعقد کی گئیں جن سے جماعت اسلامی کے مقامی رہنمائوں اور ذمہ داران نے بھی خطاب کیا اور حقوق کراچی تحریک کے اہم مطالبات جن میں با اختیار شہری حکومت ، درست مردم شماری ، کوٹہ سسٹم کا خاتمہ ، کراچی کے نوجوانوں کے لیے تعلیم اور روزگار کے حصول میں رکاوٹیں دور کرنے اور کے الیکٹرک کو قومی تحویل میں لینا شا مل ہیں کا اعادہ کیا گیا۔ علاوہ ازیں شہر بھر میں اہم شاہراہوں ، چورنگیوں اور نمایاں پبلک مقامات پر کیمپ بھی لگادیئے گئے ہیں جو ہفتہ 26ستمبر کو بھی لگے رہیں گے ۔ کیمپوں سے بھی شہریوں کو مارچ میں شرکت کی دعوت دی جا رہی ہے ۔ جبکہ موبائل پبلیسٹی کا سلسلہ بھی تیزی سے جاری ہے۔ سوزوکیوں اور ٹرکوں کے علاوہ SMD-VANSبھی خصوصی طور پر تیار کی گئی ہیں جن کے ذریعے سے بھی عوام کو دعوت دی جا رہی ہے ۔ جے آئی یوتھ کے تحت مختلف اضلاع میں نوجوانوں کی موٹر سائیکل ریلیاں بھی نکالی گئیں ۔ نوجوانوں کے اندر زبردست جوش و خروش دیکھنے میں آیا ، شہر میں ہزاروں کی تعداد میں بینرز اور پوسٹرز پہلے سے ہی لگا دیئے ہیں اور عوام کی طرف سے بھی جماعت اسلامی کی حقوق کراچی تحریک کی پذیرائی کی جا رہی ہے اور شرکت کی یقین دہانی کرائی جا رہی ہے ۔ امید ہے کہ 27ستمبر کو شاہراہ قائدین پر ہونے والا ’’حقوق کراچی مارچ ‘‘کراچی کی سیاست میں ایک ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہو گا ۔ مارچ میں خواتین کی بھی بڑی تعداد شریک ہو گی ۔ جماعت اسلامی کراچی کا حلقہ خواتین نے بھی بھر پور طریقے سے سرگرم عمل ہے اور خواتین ذمہ داران اور کارکنان کے اندر بھی زبردست جوش و خروش پایا جاتا ہے ۔مزید قومی خبریں
-
ترک کمپنی حکام کا راوی شہر کا دورہ، روڈا منصوبہ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار
-
پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 5 کروڑ 48 لاکھ ڈالر کا نمایاں اضافہ
-
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر کے یورو بانڈ کی بر وقت واپس ادائیگی کے انتظامات کر لئے
-
جعلی دستاویزات پر بیلجیئم جانے والے 2افراد لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے پنجاب پولیس کے ملازمین کیلئے ہیلتھ کیئر کے شاندار اقدامات
-
وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پرگندم کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کیخلاف جاری مہم کے بہترین نتائج
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر مریم اورنگزیب، خواجہ سلمان رفیق، کاظم پیرزادہ ، صہیب بھرت، رانا سکندرعظمت پورپہنچ گئے
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پرمریم اورنگزیب اور وزراء امدادی سامان لیکر عظمت پورپہنچ گئے
-
لاہور میں تعلیمی اداروں کی فیسوں میں اضافے پر طلبہ سراپا احتجاج
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی کان مہتر زئی آمد، شہید کانسٹیبل الطاف الرحمان کے لواحقین سے تعزیت
-
حویلیاں پولیس کی کارروائی، سگے بھائی اور بھابھی کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار
-
بے قصورشہریوں کو رشوت کے لیے حراست میں رکھنے والے پولیس اہلکاروں پراغوا برائے تاوان کا مقدمہ قائم کیا جائے، آئی جی سندھ سے درخواست
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.