مسلم لیگ (ن )آزادکشمیر میں راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں متحداورمنظم ہے،طاہر فاروق رائیسانی

آزادکشمیر میں تعمیر وترقی کا عمل بھرپور طریقے سے جاری ہے، گزشتہ انتخابات میں عوام سے کیے گئے وعدے پورے کررہے ہیں،مسلم لیگ کارکردگی کی بنیاد پر دوبارہ حکومت بنائیگی،کوآڈنیٹر ٹووزیراعظم

ہفتہ 26 ستمبر 2020 16:46

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2020ء) کوآڈنیٹر ٹووزیراعظم صدرمسلم لیگ(ن)یوتھ ونگ ضلع جہلم ویلی طاہر فاروق رائیسانی نے کہاکہ آزادکشمیر میں تعمیر وترقی کا عمل بھرپور طریقے سے جاری ہے۔ گزشتہ انتخابات میں عوام سے کیے گئے وعدے پورے کررہے ہیں۔مسلم لیگ کارکردگی کی بنیاد پر دوبارہ حکومت بنائے گی۔ مسلم لیگ ن آزادکشمیر میں راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں متحداورمنظم ہے۔

مسلم لیگ ن کے چار سالہ دورمیں ریکارڈ ترقیاتی منصوبہ جات لگائے گئے ہیں۔مسئلہ کشمیر سے لے کر ختم نبوت شفاف پی ایس سی،این ٹی ایس،آزادحکومت کے بڑیاقداما ت ہیں۔کرونا وائر س وبا کے دوران وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان اور ان کی کابینہ نے بروقت لاک ڈاون کافیصلہ کرکے اس خوب صورت خطہ کشمیر کے لوگوں کرونا وائرس وبا سے محفوظ رکھا۔

(جاری ہے)

۔ہمارے کیے ہوئے کام گراونڈ پر نظر آرہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ آئندہ بھی مسلم لیگ آزادکشمیر میں بھاری منڈیٹ سے دوربارہ حکومت بنائے گی۔اورتعمیروترقی کایہ سفر جاری رہے گا۔مسئلہ کشمیرپر بات کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ مقبوضہ وادی میں ہمارے نہتے مسلمان بہن بھائیوں کے ساتھ ظلم وستم کی داستیانیں رقم کی جارہی ہیں۔مظلوم کشمیریوں کو بے دری سے شہید کیاجارہا ہے۔عالمی برداری کوچاہیے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے اندر ہونے والے ظلم وستم کانوٹس لیں۔اورکشمیریوں کو ان کابنیادی حق خود اریت دیں۔جن کاعالمی دنیا نے ان سے وعدہ کررکھا ہے۔