Live Updates

وزیراعلیٰ سندھ نے شبلی فراز کو پی ڈی ایم جلسے میں شرکت کی دعوت دے دی

جلسے میں سندھ بھرسے عوام شامل ہوں گے، حکومت نےعام آدمی کی زندگی اجیرن بنا دی، وزیراعظم کو اب گھر جانا ہی ہوگا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 17 اکتوبر 2020 20:09

وزیراعلیٰ سندھ نے شبلی فراز کو پی ڈی ایم جلسے میں شرکت کی دعوت دے دی
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 اکتوبر2020ء) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیراطلاعات شبلی فراز کو پی ڈی ایم جلسے میں شرکت کی دعوت دے دی، انہوں نے کہا کہ جلسے میں سندھ بھرسے عوام شامل ہوں گے، حکومت نےعام آدمی کی زندگی اجیرن بنا دی، وزیراعظم کو اب گھر جانا ہی ہوگا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے آج وزراء کے ہمراہ باغ جناح میں جلسہ گاہ دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

پی ڈی ایم کا کل یہ دوسرا بڑا پاور شو ہوگا۔ جلسے میں شرکت کیلئے سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان کراچی پہنچ گئے ہیں۔ جبکہ نائب صدر ن لیگ مریم نواز کل لاہورسے شہرقائد پہنچیں گی۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت نالائق، نااہل اور سلیکٹڈ ہے۔ مافیا کی حکمرانی مزید برداشت نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کو اب گھر جانا ہی ہوگا۔

 اسی طرح پیپلزپارٹی کے رہنماء اور وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اتنا گھبرائی ہوئی ہے، کہ ان کو سمجھ نہیں آرہی کہ جان کیسے چھوٹے گی۔ ی ڈی ایم کو پہلا کامیاب جلسہ کرنے پر مبارکباد دیتے ہیں۔کراچی کا جلسہ کراچی کی تاریخ کا بڑا جلسہ ہوگا۔کل جلسہ چاہے مریم نواز کی قیادت میں آیا ہو، بلاول بھٹو یامولانافضل الرحمان کی قیادت میں آیا ہو، لوگوں کو جذبہ دیدنی تھا۔

سمجھ نہیں آرہا کہ کل کراچی کے جلسے کے بعد حکومت کا کیا حال ہوگا۔یہ عجیب مخلوق ہے ان کو معاشی بحران کا علم ہی نہیں ہے۔بلاول بھٹو نے جوباتیں کیں، وہ پیپلزپارٹی کا مئوقف ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ حکومت نااہل ہے، ساری حکومتی قیادت نااہل، نالائق اور سلیکٹڈ ہے۔پاکستان میں لوگوں کومرضی سے جتوایا جاتا ہے اور حکومت میں مداخلت کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فریال تالپور پر الزام لگے تو جیل میں ،علیمہ خان چھوٹ جاتی ہے۔یہ دراصل مافیاز کی حکومت ہے، پی ٹی آئی نے اپنی جماعت کے اندرونی الیکشن میں بھی دھاندلی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جتنی گندم پیدا ہوئی وہ ضرورت کیلئے کافی تھی لیکن پھر بحران کیسے پیدا ہوگیا؟ہم نے 12لاکھ ٹن گندم کی پراکیورمنٹ کی ، کیا اس 12لاکھ ٹن ک وجہ سے پورے ملک میں بحران ہے؟
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات