
ملک و قوم کے مسائل کا حل ملک میں شاندار اسلامی انقلاب میں ہے،سینیٹر سراج الحق
عوام فاقہ کشی اور حکمران مستی سے زندگی گزار رہے ہیں، حکومت مہنگائی کے کوڑے عوام کے سروں پر برساتی ہے اور ساتھ نعرہ لگاتی ہے کہ گھبرانا نہیں، دو سال سے عوام کا خون نچوڑا جارہاہے،وزیراعظم عوام کی زندگی کا سکون چھین کر کہتے ہیں ، سکون قبر میں ملے گا، جماعت اسلامی عوام کی سیاست کرتی ہے، لوگوں کو پریشان دیکھ کر دل خون کے آنسو روتاہے،امیر جماعت اسلامی کی میڈیا سے گفتگو
منگل 20 اکتوبر 2020 22:21

(جاری ہے)
ان خیالات کااظہار انہوں نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ بے حس حکمرانوں نے عوام کی نیند حرام کردی ہے ۔ حکمران لوگوں کے منہ کاآخری نوالہ بھی چھین لینے پرتلے ہوئے ہیں ۔ خوردونوش کی عام چیزوں کی دو سال میں قیمتیں تین گنا تک بڑھ گئی ہیں ۔ حکومت کی اپنی صفوں میں موجود مافیاز کی لو ٹ مار اور کرپشن نے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے ہیں ۔ آٹا اور چینی کے لیے لوگوں کو قطاروں میں لگنا پڑتاہے ۔ حکومت کی نااہلی سے ملکی معیشت ڈوب چکی ہے ۔ جی ڈی پی کی شرح کم ترین سطح پر اور مہنگائی کا گراف بلند ترین سطح پر پہنچ چکاہے ۔ بیرونی سرمایہ کاری میں کمی سے کاروبار ٹھپ ہے ۔ حکومت کی معاشی پالیسیوں سے مہنگائی و بے روزگاری کاطوفان آچکاہے ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کی چیخیں نہیں سن رہی،اگر تنگ آمد بجنگ آمد کے مصدا ق عوام اٹھ کھڑے ہوئے تو حکمرانوں کو کہیں پناہ نہیں ملے گی ۔سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ جماعت اسلامی عوام کی آواز بنے گی ۔ ہم لوگوں کو ان پریشانیوں سے نجات دلانے کے لیے میدان میں ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ملک و قوم کے مسائل کا حل ملک میں شاندار اسلامی انقلاب میں ہے ۔ اسلامی نظام کے قیام اور مسائل کے حل کی جدوجہد کو تیز کرنا وقت کی ضرورت ہے ۔ جماعت اسلامی مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف یکم نومبر سے تحریک کا آغاز کر رہی ہے ۔ عوام کو مہنگائی بے روزگاری کی دلدل سے نکلنے کے لیے موجودہ حکمرانوں کے خلاف اٹھنا اور جماعت اسلامی کی تحریک کے دست و بازو بننا ہوگا ۔
مزید اہم خبریں
-
ہم امت کے ہر اُس قدم کو سراہیں گے، جس سے امت کا دفاع مضبوط ہوتا ہے
-
ملک میں اب ایسا نہیں چلے گا کہ عوامی رائے کیخلاف انتخابی نتائج آئیں گے
-
اسرائیل: فلسطینی علاقوں کا قبضہ چھوڑنے کی ڈیڈلائن کا آج آخری دن
-
باد مخالف کے باجود اقوام متحدہ بہتر دنیا کے قیام میں کوشاں
-
پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں
-
چمن میں ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب دھماکہ، 5 افراد جاں بحق
-
امریکی صدرکا بھارت کوایک اور تجارتی جھٹکا، ایرانی چابہاربندرگاہ پر دی گئی چھوٹ واپس لے لی
-
مفتی منیب کو قانون کی الف ب کا بھی نہیں پتہ
-
قطر پر اسرائیلی حملہ پاکستان ‘سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کا باعث بنا؟
-
چین کا علاقائی خود مختاری پر زور اور عالمی امن کے لیے انتباہ
-
نااہل قیادت کی وجہ سے پیدا ہونیوالا ہر بچہ 2 لاکھ 80 ہزار کا مقروض ہے
-
پاکستانی سعودی دفاعی معاہدہ: کس کا کردار کیا؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.