آئی جی سندھ مشتاق احمد مہر نے چھٹی پر جانے کا فیصلہ مؤخر کردیا
آئی جی سندھ پولیس نے دیگر افسران کو بھی 10 دن کے لیے چھٹی کی درخواست مؤخر کرنے کی ہدایت جاری کی ہے، آرمی چیف کے مشکور ہیں جنہوں نے پولیس کی دل شکنی کا احساس کیا، سندھ پولیس کا اعلامیہ جاری
شہریار عباسی منگل 20 اکتوبر 2020 23:53
(جاری ہے)
سندھ پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ ایک بے ساختہ اور دلی ردعمل تھا۔ 18 اور 19 اکتوبر کی درمیانی رات ہونے والے واقعے سے دلی صدمہ ہوا۔ پولیس کے تمام شعبوں میں اس واقعے سے تشویش پائی جا رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہم آرمی چیف کے مشکور ہیں جنہوں نے پولیس کی دل شکنی کا احساس کیا ۔ سندھ پولیس ہمیشہ منظم اور فعال رہی ہے۔ محکمہ کے ہر فرد کو بے عزتی پر شدید صدمہ ہوا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سندھ پولیس ہیڈکوارٹرز پہنچ گئے ۔ بلاول بھٹو آئی جی سندھ مشتاق احمد مہر سے ملاقات کے لیے آئی جی ہاؤس پہنچے۔ آئی جی سے ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی بلاول بھٹو کے ہمراہ موجود ہیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی جی ہاؤس میں چھٹی پر جانے والے تمام افسران بھی موجود ہیں ۔ ذرائع کے مطابق آئی جی سندھ مشتاق احمد مہر کی بلاول بھٹو سے ملاقات کے دوران سینیئر افسران بھی موجود ہیں ۔ ملاقات کے دوران بلاول بھٹو نے آئی جی سندھ کو کام جاری رکھنے کی تلقین کی ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ایک تصویر کے ساتھ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے لکھا کہ " میں سندھ پولیس کے ساتھ کھڑا ہوں، کیا آپ بھی ؟ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بلاول بھٹو آئی جی سندھ اور سندھ پولیس کے سینیئر افسران کے ہمراہ کھڑے ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.