سپریم کورٹ کا کرپشن کے مقدمات کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کا حکم

سپریم کورٹ نے احتساب عدالتوں کو مقدمات میں التوا نہ دینے کی ہدایت کردی ، چیئرمین نیب کو عدالتی احکامات پر عمل درآمد یقینی بنانے کا حکم بھی دے دیا

Sajid Ali ساجد علی جمعرات 22 اکتوبر 2020 14:27

سپریم کورٹ کا کرپشن کے مقدمات کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کا حکم
اسلم آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اکتوبر2020ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے کرپشن کے مقدمات کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کا حکم دے دیا، چیئرمین نیب کو عدالتی احکامات پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔ میڈیا ذرائع کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے احتساب عدالتوں کو مقدمات میں التوا نہ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے حکم دیا کہ پراسیکیوکٹر جنرل نیب استغاثہ کے گواہان کی حاضری یقینی بنائیں،شواہد ریکارڈ کرنے کے عمل کو تیز کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق لاکھڑا پاور پلانٹ کیس کی سماعت کے دوران حکم دیتے ہوئے اس حوالے سے رجسٹرار احتساب عدالت کراچی سے عملدرآمد رپورٹ بھی طلب کرلی۔ دوسری طرف سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاؤن عملدرآمد کیس میں 460 ارب روپے وفاق یا سندھ کو دینے سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ سنادیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاؤن عملدرآمد کیس میں 460 ارب روپے وفاق یا سندھ کو دینے سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا ،سندھ اور وفاق نے بحریہ ٹاؤن کی جانب سے اب تک جمع کرائے گئے 57 ارب روپے مانگے تھے ، بحریہ ٹاؤن کراچی کی جانب سے اب تک جمع کرائے گئے 57 ارب روپے کی رقم سے متعلق محفوظ شدہ فیصلہ سنایا گیا ، جہاں سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ بحریہ ٹاؤن سے ملنے والے 460 ارب روپے سے سندھ میں نئے ترقیاتی منصوبے شروع کیے جائیں ،پہلے سے جاری منصوبوں پر بحریہ ٹاؤن سے ملنے والا پیسہ خرچ نہیں ہو سکے گا ، جب کہ بحریہ ٹاؤن عملدرآمد کیس میں اٹارنی جنرل کی کمیشن بنانے کی استدعا منظور کر لی گئی ، سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاؤن کراچی کی جانب سے جمع شدہ رقم ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کرنے کے لیے 11 رکنی کمیشن تشکیل دے دیا ، 11 رکنی کمیشن کا سربراہ سندھ سپریم کورٹ کا ریٹائر جج ہو گا، کمیشن سربراہ کی تعیناتی چیف جسٹس آف پاکستان کریں گے ،کمیشن گورنر، وزیراعلیٰ سندھ کا نمائندہ بھی شامل ہو گا۔