Live Updates

پہلی مرتبہ بیس کلو آٹے کا تھیلا 1200روپے میں فروخت ہو ا،جس کا کریڈٹ عثمان بزدار المعروف چپ سائیں کو جاتا ہے‘عظمی بخاری

عثمان بزدار نے جہانگیرترین،مخدوم ہاشم،خسرو بختیاراور مونس الٰہی کی شوگر ملوں کو اربوں روپے کی سبسڈی دی‘سیکرٹری اطلاعات (ن) لیگ پنجاب

جمعرات 22 اکتوبر 2020 17:44

پہلی مرتبہ بیس کلو آٹے کا تھیلا 1200روپے میں فروخت ہو ا،جس کا کریڈٹ عثمان ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2020ء) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہاہے کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بیس کلو آٹے کا تھیلا 1200روپے میں فروخت ہو ا،اس کا کریڈٹ بھی عثمان بزدار المعروف چپ سائیںکو جاتا ہے،پنجاب جیسے ذرخیز صوبے میں گندم کی شاٹیج کا کریڈٹ بھی چپ سائیںکو جاتا ہے۔عظمی بخاری نے فیاض چوہان کی پریس کانفرنس پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ آٹا کوکین کی پڑیوں کی صورت میں مل رہا ہے۔

شہبازشریف نے اپنے دور حکومت میں اپنے بیٹے کی شوگر مل کو کوئی ریلیف نہیں دیا،سلمان شہباز کی شوگر مل کو اپنے والد کے دور حکومت میں کروڑوں کا نقصان ہوا۔عثمان بزدار نے جہانگیرترین،مخدوم ہاشم،خسرو بختیاراور مونس الہی کی شوگر ملوں کو اربوں روپے کی سبسڈی دی۔

(جاری ہے)

پولیس اور رینجرزنے کیپٹن صفدر اور مریم نواز کے کمرے کا دروازہ کس کے کہنے پر توڑا وہ کردار جلد سامنے آجائیں گے۔

عمران نیازی جیسا گھٹیااور بے شرم شخص چادر اور چاردیواری کا بھی تقدس پامال کررہا ہے جس شخص کو اپنی فیملی کی عزت کی پروہ نہ ہو وہ دوسروں کی بہن ،بیٹیوں اور ماں کو عزت کیا دے گا۔کیپٹن صفدر کیس میں سلیکٹڈ وزیراعظم نے فوج کو بھی متنازعہ بنانے کی کوشش کی،پانچ دن سے کٹھ پتلی وزیر اعظم تماشہ بن کر چھپ کے بیٹھا ہے جیسے ملک میں کچھ ہوا ہی نہیں۔مسلم لیگ(ن)آئی جی سندھ مشتاق مہر کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔کیپٹن صفدر کیس کی انکوائری کئی گھنانے چہروں کی بے نقاب کرے گی۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات