آئی ایم ایف نے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی کی مد میں 6 ماہ کا ریلیف دے دیا
کورونا ویکیسن فنڈ کی مد میں پاکستان کو 400 ملین ڈالرز ملیں گے، آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے مشترکہ اجلاس میں فیصلہ، قرضوں کی ادائیگی کی مد میں 6 ماہ کے مزید ریلیف سے پاکستان کو 1 ارب ڈالر کا فائدہ ہوگا
شہریار عباسی
جمعہ 23 اکتوبر 2020
00:06
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق ترقی پذیر ممالک کے لیے جاری کیے فنڈ کی مد میں پاکستان کو 400 ملین ڈالرز ملیں گے ۔
واضح رہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے قرضوں کی ادائیگی کی مد میں مزید چھ ماہ کے ریلیف کے بعد پاکستان کو 1 ارب ڈالر کا فائدہ ہوگا ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے مزید قرض پروگرام جاری رکھنے کیلئے پاکستان کے سامنے کڑی شرائط رکھی تھیں۔ پاکستان سے مطالبہ کیا تھا کہ بجلی اور گیس کے شعبوں سمیت سمیت عوام کو مہنگائی میں یوٹیلٹی اسٹورز کی اشیاء پر دی جانے والی سبسڈی بھی ختم کی جائے۔ آئی ایم ایف کی کڑی شرائط اور مطالبات پر غور کیلئے وزارت خزانہ میں خصوصی سیل قائم کر دیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق خصوصی سیل سبسڈیز کے خاتمے اور معاشی اصلاحات پر عملدرآمد کیلئے تجاویز مرتب کرے گا۔ حکومت نے عوام کو مہنگی بجلی اور گیس شعبوں سمیت مختلف اشیائے خوردونرش پر ریلیف دینے کیلئے 209 ارب روپے کی سبسڈی مختص کی ہے۔ توانائی شعبے کیلئے 150 ارب روپے، سستی گندم پر 13 ارب روپے، یوٹیلٹی اسٹورز3 ارب اور میٹرو بس پر سفر کرنے کیلئے 2 ارب روپے کی سبسڈی قائم کی ہے۔ نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کیلئے بھی 30 ارب روپے سبسڈی مختص کی گئی ہے۔ لیکن آئی ایم ایف نے مزید رقم جاری کرنے کیلئے بجلی، گیس اور یوٹیلٹی اسٹورز کی سبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ابھی تک آئی ایم ایف نے قرض پروگرام کی رقم میں سے صرف 1 ارب 44 کروڑ ڈالر جاری کیے ہیں۔ آئی ایم ایف کے ساتھ 6 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کا معاہدہ ہوا تھا۔مزید اہم خبریں
-
پاک فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، ہم تو کہتے ہیں کہ سیاستدان اپنے معاملات بات چیت سے حل کریں
-
پاکستان کو سعودی عرب اور سعودی عرب کو پاکستان کی سکیورٹی اور سلامتی عزیز ہے
-
غضب للحق نیشنل رسپانس آن ٹیررازم کا ایک حصہ ہے، آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے
-
امریکا ایران جنگ بندی کیلئے قلیل مدتی معاہدے پر غور،ابتدائی فریم ورک تیارکرلیاگیا
-
پاور ڈویژن نے بجلی صارفین کیلئے سبسڈی کا ممکنہ طریقہ کار بتا دیا
-
ہانٹا وائرس کیا ہے اور انسانوں کو کیسے متاثر کرتا ہے؟
-
قوم بھارت کیخلاف فتح کا جشن منا رہی ہے جبکہ پی ٹی آئی کے درخشندہ ستارے مودی کی زبان بول رہے ہیں
-
نائب وزیراعظم سینٹر اسحاق ڈار اور ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
-
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی
-
پاکستان نے اب فیصلہ کرلیا کہ بھارت کی کھوکھلی دھمکیوں کو سنجیدہ لینے کی بجائے صرف ’میمز‘ کی حد تک رکھا جائےگا
-
غیرقانونی کارروائیوں سے عوام کو تنگ کرنے اور پیرا فورس کو بدنام کرنیوالے اہلکاروں کیخلاف گھیرا تنگ
-
قطر کے وزیر اعظم کا وزیر اعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.