
آزادحکومت ریاست جموںوکشمیرکا73واںیوم تاسیس عقیدت واحترام، جوش وجذبہ اورملی بیداری کے ساتھ منایاگیا
پاکستان کی سلامتی وخوشحالی،مقبوضہ کشمیرکی آزادی اورتحریک آزادی کشمیرکے شہداء کروناوائرس جیسی موذی مرض سے بچائوکے لیے خصوصی دعائیں جس عظیم مقصد کیلئے بیس کیمپ کی حکومت کا قیام عمل میں لایا گیا تھا اس کے حصول تک جدوجہد جاری رکھی جائے گی، سردار فاروق سکندر
ہفتہ 24 اکتوبر 2020 14:30
(جاری ہے)
گورنمنٹ بوائزانٹرماڈل کالج فتح پورتھکیالہ اورگورنمنٹ بوائزماڈل پائلٹ سکول کوٹلی میں24اکتوبریوم تاسیس کے حوالہ سے تقاریب منعقدہوئیں۔
تقاریب میںایس پی راجہ محمداکمل خان،ڈویژنل ڈائریکٹرسکولز سیدریاض بخاری،سابق امیدواراسمبلی ملک محمدیوسف ،ڈی ای اوراجہ منصف دادخان،اے سی فتح پورتھکیالہ عمرفاروق،ضلعی آفیسران،وکلاء،سیاسی وسماجی رہنمائوں،اساتذہ کرام،طلباء اورسول سوسائٹی سمیت دیگرمکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے افرادنے بھی شرکت کی۔تقاریب میںطلباء نے پاکستان اورآزادجموںوکشمیرکے ترانے بھی پیش کئے۔تقریب میںگورنمنٹ ہائی سکول سرہوٹہ سمروڑنمبردو کے طالب علم حافظ محمداحتشام،ہائی سکول اندرلہ کٹیرہ کے سبحان رشیدنے تلاوت،پائلٹ ہائی سکول کوٹلی کے طیب صابر،ہائی سکول چوکی مونگ کے حنزلہ امجدنے نعت جبکہ گورنمنٹ بوائزہائی سکول رولی کے انس دستگیر، ہائی سکول دولیاجٹاںکے محمدطیب،گورنمنٹ ہائی سکول کھوڑرچھالہ کے اویس رضا،ہائی سکول انوہی سرہوٹہ کے امجدعلی،گورنمنٹ ہائی سکول فتح پورتھکیالہ کھنڈہارکے دانش علی شاہ نے آزادی کشمیراورہماری ذمہ داریوںپرشانداراندازمیںروشنی ڈالی۔منعقدہ تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے آزادکشمیرکے وزیرمال سردارفاروق سکندرخان،ڈپٹی کمشنرڈاکٹرعمراعظم ،ملک محمدیوسف ودیگرمقررین نے کہاکہ جس عظیم مقصد کیلئے بیس کیمپ کی حکومت کا قیام عمل میں لایا گیا تھا اس کے حصول تک جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔آزادجموں و کشمیر کا قیام محض اتفاق نہیں تھا بلکہ اس کیلئے کشمیریوں نے تاریخ ساز جدوجہد کی اور قربانیاں دی تھیں،24 اکتوبر 1947 صدیوںکی قربانی کے روشن سویرے کا نام ہے،بھارت کشمیری عوام کے جذبہ حریت میں کمی لا سکا اور نہ آئندہ لاسکے گا،مقررین نے کہاکہ لاکھوںکشمیر ی تحریک آزادی کو اپنے لہو سے سیراب کر چکے،19 جولائی 1947 کو سرینگر کے مقام پر ریاستی مسلمانوں نے قرارداد پاکستان منظور کر کے اپنا مستقبل پاکستان کے ساتھ وابستہ کر نے کا فیصلہ کیا تھا اور ڈوگرہ راج کے خلاف اعلان جہاد آزادی کرکے قرارداد الحاق پاکستان کو عملی شکل دینے کیلئے اپنی عملی جدوجہد کا آغاز کر دیا اور پندرہ ماہ تک مسلسل بھارتی افواج کا بھرپور مقابلہ کر کے آزادجموں و کشمیر میں آج ہی کے دن ایک انقلابی حکومت قائم کر دی۔مقررین نے کہاکہ بھارت نے 27اکتوبر 1947کو کشمیر پر فوجی یلغار کر کے کشمیریوں کی خواہشات اور امنگوں کے منافی کشمیر پر قبضہ جما لیا کشمیری عوام بھارت کے غیر قانونی تسلط کے خلاف گزشتہ 73سالوں سے بیش بہا قربانیاں دے رہے ہیں جبکہ بھارت علاقے پر اپنا ناجائز قبضہ بر قرار رکھنے کے لیے نہتے کشمیریوں کو بد ترین مظالم نشانہ بنا رہا ہے اقوام متحدہ کو چاہیے کہ وہ اپنی منظور کردہ قراردادوں پر عمل کے لیے سنجیدہ کوشش کرے اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کو یقینی بنائے کشمیر کے مسئلہ کے منصفانہ حل کے بغیر جنوبی ایشیا ء میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں ہے پچھلی سات دھائیوں سے ہندئو جنتا نے صدیوں سے پکارا جانے والا خطہ کشمیر جنت نظیر کے با سیوںکے لیے جہنم زار بنا رکھا ہے کشمیر میں آزادی کی آواز اب چار دانگ عالم میں پو ری شدت کے ساتھ گونج رہی ہے آرٹیکل370اور35Aکی منسوخی،لاک ڈان بھارت کاظالمانہ اقدام ہے جس کوکشمیری کبھی بھی قبول نہیںکرینگے۔ اب بھارت میں آزادی کشمیر کی صدائے حق کو دبایا نہیں جا سکے گا آج کشمیرکی آزادی کا نعرہ پورے بھارت میں بر اجمان مقتدرین کی راتوں کی نیندیں حرام کئے ہوئے ہیمقررین نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو عملی طورپر فوجی کالونی بنا رکھا ہے۔ انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں،کشمیریوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹنے کے عمل کو تیز کرنے نے کشمیر ی عوام کو اس بات پر مجبور کیا کہ وہ میدان عمل میں کود پڑیں۔کشمیریوں نے اپنی بے مثل قربانیوں سے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ حق خود ارادیت کی حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئرنائب ڈسٹرکٹ بارسردارطارق ایڈووکیٹ،جماعت اسلامی کے حبیب الرحمن آفاقی،ضلعی صدرپی پی پی پرویزاکبر،رہنماپی پی پی نصیرراٹھور،پروفیسرکاظم ،سکولزکے طلباء ودیگرمقررین نے کہاکہ انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارتی تسلط سے آزاد ہو کر پاکستان کے ساتھ الحاق کریں گے اور ہم اپنے آباء کے الحاق پاکستان کے عزم کو عملی جامہ پہنائیں گے۔شرکاء تقریب نے ضلعی تعلیمی انتظامیہ ڈی ای اوراجہ منصف دادخان ،پرنسپل ملک قیوم کویوم تاسیس کی شاندارتقاریب کے انعقادکرنے پرمبارکبادپیش کی۔تقریب کے آخرمیںملکی سلامتی،خوشحالی،مقبوضہ کشمیرکی آزادی،کروناوائرس سے نجات اورشہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعائیںبھی کی گئیں۔مزید اہم خبریں
-
حکومت کا ایف سی کو ملک گیر فیڈرل فورس بنانے کا فیصلہ
-
پاکستان تحریک انصاف نے 5 اراکین قومی اسمبلی کو پارٹی سے نکال دیا
-
امریکہ کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی دباؤ نہیں، پاکستانی سفیر کی وضاحت
-
یوکرین جنگ: شمالی کوریا کی جانب سے روس کی حمایت کا اعادہ
-
سکیورٹی خدشات: پاکستان کا بھارت میں ہاکی کھیلنے سے انکار
-
اسلام آباد لاہور موٹر وے پر مسافر بس سڑک سے نیچے جا گری، 5 افراد جاں بحق، 36 زخمی
-
طبعی موت، حادثہ، خودکشی یا قتل؟ حمیرا اصغر کی موت کا پتا چلانے کیلئے تحقیقاتی ٹیم تشکیل
-
وزیراعظم کے قریبی ساتھی فواد حسن فواد نے چینی درآمد کرنے پر سوالات اٹھا دیئے
-
اسلام آباد میں ٹریفک قوانین کے نفاذ اور چالان کیلئے ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال شروع
-
ایران کی جوہری مذاکرت کی بحالی کے لیے مشروط رضامندی
-
لاہور میں ایئرلائنز سکیورٹی کے پیش نظر نو برڈ زون بنانے کیلئے رنگ فینسنگ کا فیصلہ
-
اسرائیلی فضائی حملوں میں کم ازکم ستائیس فلسطینی ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.