کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کیخلاف یوم سیاہ کی مناسبت سے یورپ میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا

ہفتہ 24 اکتوبر 2020 22:34

فرینکفرٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2020ء) : 27 اکتوبر کو کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کیخلاف یوم سیاہ کی مناسبت سے یورپ میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔اسی سلسلے میں ای یوپاک فرینڈشپ فیڈریشن نے جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔جس کی قیادت ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن جرمنی کے صدر عنصر محمود بٹ نے کی۔

مظاہرے میں کشمیری کمیونٹی کے چودھری محمد یونس ، چودھری افتخار، حاجی محمد حسین ، زاہد حسین اور چودھری رحمت اللہ سمیت بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر مظاہرین نے مودی سرکار کیخلاف اور کشمیریوں کے حق میں پلے کارڈ ز اور بینر ز اٹھا رکھے تھے اور بھارت کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے عنصر محمود بٹ نے کہا کہ 27 اکتوبر1947ئ کو بھارت نیبین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر کے اپنی فوجیں کشمیر میں اتاریں اور غیر قانوی قبضہ کیا جس کے بعد کشمیری آج بھی آزادی کے حق سے محروم ہیں۔

(جاری ہے)

جنت نظیر وادی کشمیر کو جہنم بنے 73 سال گزر گئے۔انہوں نے کہا کہ جب سے شدت پسندنریندر مودی کی حکومت آئی ہے۔کشمیریوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں۔5 اگست کے بعد 15 ماہ سے مقبوضہ وادی میں کرفیو نافذ ہے بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی عروج پر ہے۔ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جا رہی ہے۔نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں کشمیری نوجوانوں کو قتل کر کے ان کی نسل کشی کی جا رہی ہے۔

انسانیت سوز مظالم کی رپورٹنگ کرنے پر بھارت میں انسانی حقوق کے ادارے بند کرنیپر مجبور کیا جا رہا ہے۔عنصر محمود نے کہا کہ پورے یورپ میں بھارتی مظالم پر آواز اٹھائیں گے اور عالمی ضمیر کو جھنجھوڑیں گے۔ انہوں نے اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی اداروں سیایک بار پھر مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا ناجائز قبضہ ختم کرا کر کشمیریوں کو آزادی کا حق دلائے۔۔