بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر اپنے ناجائزتسلط کو مزید سخت کر رہا ہے،وفاقی وزیر امور کشمیر
کشمیریوں کے حقوق سلب کرنے سے بھارتی مذموم سازش کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے، علی امین گنڈا پور
پیر 26 اکتوبر 2020 14:16
(جاری ہے)
علی امین گنڈہ پور نے کہاکہ ایسے مقابلوں سے بین الاقوامی عوامی رائے عامہ کا بہتر اندازہ ہوتا ہے، مقبوضہ کشمیر پر بھارت کی فوج کشی،غیر قانونی قبضہ اور تسلط قائم ہے۔
انہوںنے کہاکہ کشمیریوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایاجارہا ہے، لاکھوں کشمیریوں کو شہید اور ہزاروں خواتین کو بیوہ کر دیا گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں سینکڑوں خواتین کو برسوں سے اپنے خاوندوں سے متعلق کوئی اطلاق نہیں ہے، کشمیری اپنے حق خود ارادیت کے حصول کے لیے عزم و استقامت سے کھڑے ہیں ۔علی امین گنڈہ پور نے کہاکہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر اپنے ناجائزتسلط کو مزید سخت کر رہا ہے ، بھارت نے پچھلے سال 5 اگست کو انتہائی قابل مذمت اقدامات اٹھائے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ بھارت نے ایک بار پھر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی دھجیاں اڑائیں، بھارت اسرائیل طرز پر مقبوضہ کشمیر کی ڈیمو گرافی تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ کشمیریوں کو نام نہاد مقابلوں میں شہید کیا جارہا ہے، لاکھوں غیر ریاستی باشندوں کو مقبوضہ کشمیر کی شہریت دی جارہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ بھارت کے یہ اقدامات خطے میں سیکورٹی سے متعلق شدید خدشات کو جنم دے رہے ہیں ، کشمیریوں کے حقوق سلب کرنے سے بھارتی مذموم سازش کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔ انہوںنے کہاکہ بھارت کے ہندوتوا ہندوانتہا پسند پالیسز کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان نریندر مودی کے ہندو انتہا پسند نظریے کو بے نقاب کرتا رہے گا ۔ انہوںنے کہاکہ کشمیر سے متعلق جنرل اسمبلی میں وزیراعظم کے وڑن کو پوری دٴْنیا میں پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی کوششوں کے باعث آج دٴْنیا میں بھارتی نام نہاد سیکولیرازم اور جمہوریت بے نقاب ہو چکی ہے، بھارت مذہبی آزادی کے حوالے سے خطرناک ملک بن چکا ہے، بھارت میں ایمنسٹی انٹر نیشنل سمیت دیگر غیر جانبدار انسانی حقوق کی تنظیمیوں پر پابندی لگائی جارہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ بھارت اور پاکستان دونوں ایٹمی طاقت رکھنے والے ممالک ہیں ، بھارت کی انتہا پسند پالیسیز پوری دٴْنیا کے امن کے لیے خطرناک ہیں۔ وفاقی وزیر نے یورپی پارلیمنٹ،برطانوی پارلیمنٹرین،او آئی سی،بین الاقوامی میڈیا اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیمیوں کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر بھرپور سپورٹ کو سراہا ۔ علی امین گنڈا پور نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام سے متعلق حقوق کی آگاہی میں خاطر خواہ اضافہ ہو رہا ہے، عالمی رائے عامہ تیزی سے کشمیریوں کی حمایت میں بڑھ رہی ہے، عالمی رائے عامہ جلد اپنے معاشی،سیاسی مفادات کی حامل طاقتوں پر حاوی ہو گی۔ علی امین گنڈا پور نے کہاکہ دٴْنیا میں انسانی حقوق کے معاملات کو ترجیجی دی جائے گی ، مستقبل میں بھی ایسے مقابلوں کاانعقاد کیا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ ایسے مقابلوں کے توسل سیمقبوضہ کشمیر کے عوام کے حقوق کو اٴْجاگر کیا جاسکے گا۔مزید اہم خبریں
-
جن شعبوں پر پہلے ٹیکس نہیں لگایا ان پر ٹیکس کیلئے فوکس کررہے ہیں
-
شہبازشریف سے لاکھ اختلاف لیکن پارلیمان پر شب خون مارا گیاتو ساتھ کھڑا ہوں گا
-
یمن: انسانی حقوق ماہرین کا گرفتار بہائیوں کی رہائی کا مطالبہ
-
ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے ن لیگ کو ملنے والی پنجاب اسمبلی کی نشست چھن گئی
-
پنجاب حکومت نے ہتک عزت بل ایوان سے منظور کرا لیا،اپوزیشن نے مسترد کر دیا ،شدید احتجاج ، بل کی کاپیاں پھاڑ دیں
-
ایرانی صدر کی فضائی حادثے میں ہلاکت پر یو این چیف کا اظہار غم
-
عمران خان قاتلانہ حملہ کیس میں 2 ملزمان کو بری کر دیا گیا
-
بانی پی ٹی آئی چیف ایگزیکٹو تھے ان کی اجازت سے نوازشریف باہر گئے
-
غزہ: اسرائیلی کارروائیوں کے دوران ہلاکتیں، نقل مکانی، اور فاقے جاری
-
اداروں پر الزام تراشی فیشن بن چکا ، باہر بیٹھ کر لوگ سوشل میڈیا ہینڈل کررہے ہیں
-
پاکستانیوں نے 10 ماہ کے دوران چائے پر 54 کروڑ ڈالرز خرچ کر ڈالے
-
بجلی بے تحاشہ مہنگی کرنے کے باوجود حکومت پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ کنٹرول کرنے میں ناکام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.