Live Updates

عمران خان نے وفاقی اداروں میں کرپشن کا خاتمہ کردیا ، نعمت اللہ زہری

جلسے جلوسوں سے کبھی حکومتیں نہیں گر تیں، ر اختر مینگل کے 6نکات جہانگیری نکات تھے ڈھائی سال مراعات لیکر پھر اپوزیشن میں چلے گئے نواز شریف کو اب بلوچستان کے عوام کا دکھ درد یاد آیا ہے ان لوگوں کو کوئی حق نہیں ہے ک پاک افواج کیخلاف زبان درازی کرنے کا پی ڈی ایم ملک میں انتشاور اور بغاوت کیلئے عوام کو اکسارہی ہے ، پی ڈی ایم کو پاکستان کے عوام سے کوئی سروکار نہیں ، صرف اپنے مفادات کا خیال ہے، بیان

بدھ 28 اکتوبر 2020 22:05

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2020ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے رکن اسمبلی نعمت اللہ زہری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی اداروں میں کرپشن کا خاتمہ کردیا ہے جلسے جلوسوں سے کبھی حکومتیں نہیں گرتی ہیں سردار اختر مینگل کے 6نکات جہانگیری نکات تھے ڈھائی سال مراعات لیکر پھر اپوزیشن میں چلے گئے نواز شریف کو اب بلوچستان کے عوام کا دکھ درد یاد آیا ہے ان لوگوں کو کوئی حق نہیں ہے کہ پاک افواج کیخلاف زبان درازی کرنے کا پی ڈی ایم ملک میں انتشاور اور بغاوت کیلئے عوام کو اکسارہی ہے یہ ملک ہمارا ہے اس وطن کے باسی ہم ہیں اور دفن بھی اسی وطن کی مٹی پر ہونا ہے پی ڈی ایم کو پاکستان کے عوام سے کوئی سروکار نہیں ہے صرف اپنے مفادات کا خیال ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا نعمت اللہ زہری نے کہا کہ جلسے جلوسوں سے حکومتیں نہیں گرتی ہیں بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراختر جان مینگل حکومت میں ڈھائی سال رہا مراعات اور اسکیمات لیکر پھر اپوزیشن میں چلے گئے ہیں جب دبئی جاتے ہیں تو اس کے بھائی جاوید مینگل استقبال کرتے ہیں اس طرح کی سیاست نہیں ہونی چاہیے پہلے تو وہ وضاحت کریں کہ وہ کس کے ساتھ ہے انہوں نے کہا کہ یہ لوگ بلوچستان کے عوام کے ساتھ بالکل مخلص نہیں ہیں بلوچستان میں جتنے بھی قومیں آباد ہیں ان کے تعلیم کا دشمن قوم پرست ہیں باچا خان نے تعلیم عام کردیا وہاں کا تعلیم کا معیار آپ سب کے سامنے ہے لیڈر وہ ہوتا ہے جو اپنی عوام کو شعور اور تعلیم کے زیور سے عوام کو آراستہ کریں تعلیم کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتاہے یہ وہ لوگ ہیں جنہیں حکومت ملے تو تمام ادارے ٹھیک ہیں اگر حکومت میں نہ رہیں تو سب کچھ غلط ہے انہوں نے کہا کہ سردار اختر مینگل کے 6نکات جہانگیر نکات تھے اس طرح کی ضمیر فروشی ہم نہیں کرسکتے ہیں جس وقت میں مسلم لیگ(ن) میں تھا اس وقت بھی میں نے میاں نوازشریف کو کہا کہ بلوچستان میں احساس محرومی اور غربت ہے اس وقت انہوں نے بلوچستان کیلئے کچھ بھی نہیں کیااب نوازشریف کو بلوچستان کادکھ درد یاد ا ٓرہا ہے وزیراعظم عمران خان نے وفاقی اداروں میں کرپشن ختم کردیا ہے مہنگائی کا ذمہ دار یہی پارٹیاں ہیں جنہوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے پی ڈی ایم میں تمام جماعتیں پہلے آپس میں گالیاں دیتے تھے اب ایک پیج پر ہیں تو آپ خود سمجھ لین کچھ نہ کچھ دال میں کالا ہے انہوں نے کہا کہ مریم نواز بینظیر بننا چاہتی ہے’’ دہلی دور است ‘‘بینظیر بھٹو نے جیلیں کاٹی اور قربانی دی ہیں میاں نواز شریف کوکوئی حق نہیں ہے کہ پاک فوج کیخلاف زبان درازی کرنے کا پاک فوج نے جس طرح پاکستان کو چیلنجز اور دشمنوں سے لڑ کر بے شمار قربانیاں دی ہیں پی ڈی ایم پاکستان میں انتشار اور بغاوت کیلئے عوام کو اکسارہے ہیں ان کو کیا یہ لوگ تو جہاز میں بیٹھ کر باگ جائینگے ہمیں تو اس ملک میں رہنا ہے اور اس وطن کے باسی ہیں اور اسی وطن کی مٹی میں دفن ہونا ہی
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات