
ایاز صادق کی حب الوطنی پر شک نہیں کرسکتا، شاہ محمود
ایاز صادق جوش خطابت میں بہہ گئے اور وہ کہہ دیا جس کا فائدہ وہ بھارت اٹھانے کی کوشش کر رہا ہے جو یہاں سے دم دبا کر بھاگا تھا ۔ وزیر خارجہ کی گفتگو
مقدس فاروق اعوان
جمعہ 30 اکتوبر 2020
14:27

(جاری ہے)
شاہ محمود قریشی نے ایاز صادق کے بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی حب الوطنی پر شک نہیں کر سکتا لیکن ایاز صادق جوش خطابت میں بہہ گئے اور وہ کہہ دیا جس کا فائدہ آج بھارت اٹھانے کی کوشش کر رہا ہے۔
جب کہ بھارت یہاں سے دم دبا کر بھاگا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ کہ بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا فیصلہ میٹنگ کے بعد ہوا تھا جبکہ پاکستان کے فیصلے کو دنیا میں سراہا۔عمران خان نے معاملات کو ڈی فیوز کیا اور صورتحال کو بڑھنے سے روکا۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں جلیل احمد شرقپوری نے کہا ہے کہ سردار ایاز صادق کے بیان پر دل بہت رنجیدہ اور دکھی ہوا ،ایاز صادق جیسے ذمہ دار آدمی کو ایسا بیانیہ نہیں دینا چاہیے تھا جس سے ملک کا وقار کم ہو اور دشمن خوش ہوا،ان کا بیان سچ ہے یا جھوٹ قابل مذمت ہے،نواز شریف ذہنی و جسمانی بیماری کا شکار ہیں ،ان کا علاج کروایا جائے، اس لیے شہباز شریف یا جو بھی بہتر ہے اس کو آگے لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایاز صادق نے جو بیانیہ دیا وہ سراسر زیادتی ہے یہ ہرگز محب الوطنی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیرا عظم عمران خان کے اندر بھی غلطیاں ہوں گی ۔مزید اہم خبریں
-
یو این چیف کو غزہ کے انسانی بحران پر گہری تشویش
-
زراعت سے وابستہ نوجوانوں کی تعداد میں 10 فیصد کمی، ایف اے او
-
وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کی زیرصدارت پنجاب یونیورسٹی سینڈیکیٹ کا اجلاس
-
ہوٹل کے سیکیورٹی گارڈ نے سیاحوں کو روکا لیکن وہ ہوٹل کے عقب سے دریا پہنچ گئے
-
کمزور اور سمجھوتہ شدہ نظام انصاف سے بدعنوانی، آمریت اور طاقتور طبقے کی حکمرانی کو فروغ ملتا ہے
-
لاہور میں شیر کا فیملی پر حملہ
-
کراچی ٹریفک پولیس نمبر پلیٹ کے نام پر بھتہ لے رہی ہے
-
پائیدار ترقی کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے عزائم کے ساتھ سیویل کانفرنس کا اختتام
-
پی ٹی آئی نے خیبرپختونخواہ کا قرض 150ارب سے 1500ارب روپے تک پہنچا دیا ہے
-
سیول کا عہد نامہ عالمی تعاون پر اعتماد سازی میں اہم ہوگا
-
خیبرپختونخواہ میں اپوزیشن کے پاس نمبر زیادہ ہوں گے تو عدم اعتماد لانا جمہوری حق ہے
-
وفاقی حکومت کا 2 تعطیلات کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.