
نواز شریف کا بیانیہ قبول نہیں، ن لیگ کے مزید 8 ایم پی ایز کا پنجاب حکومت سے رابطہ
طارق بشیر جوڑ توڑ میں مصروف ، جلد ناراض لیگی رہنماؤں کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کروائی جائے گی
مقدس فاروق اعوان
جمعہ 20 نومبر 2020
16:53

(جاری ہے)
وزیراعلیٰ سے ملاقات کے بعد گروپ کی تعداد 20ہو جائے گی۔ نئے ناراض لیگی ارکان کا تعلق سینٹرل پنجاب کے تین اضلاع سے ہے۔
ناراض ایم پی ایز نواز شریف کے بیانیے کے سخت مخالف ہیں۔۔یاد رہے کہ چند روز قبل بھی وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے مسلم لیگ ن کے ارکان صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی تھی ، ملاقات کرنے والوں میں شیخوپورہ سے میاں جلیل احمد شرقپوری اور چوہدری اشرف علی انصاری شامل ہیں ، جبکہ نارووال سے ن لیگی رکن صوبائی اسمبلی محمد غیاث الدین ، خانیوال سے محمد فیصل خان نیازی ، چوہدری اشرف انصاری کے بھائی چوہدری محمد یونس انصاری بھی وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں کا حصہ تھے ۔ بتایا گیا ہے کہ ارکان صوبائی اسمبلی نے اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو اپنے انتخابی حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا ، جس پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اراکین اسمبلی کو مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میرے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں ، اراکین اسمبلی کے جائز مسائل فوری حل کیے جائیں گے ، کیونکہ اراکین پنجاب اسمبلی میرے دست و باؤز ہیں ، لہٰذا انہیں عزت و احترام دیں گے ، جبکہ نئے پاکستان میں کرپشن اور کرپٹ عناصر کی کوئی گنجائش نہیں ، تنقید کی پرواہ کیے بغیر عوامی خدمت کے سفر کومزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے ۔مزید اہم خبریں
-
غزہ کے کھنڈروں سے بلند ہوتی امید کی دھنیں
-
مسلم لیگ نون انٹرنیشنل آفئیرز کے زیر اہتمام یوم تکبیر کے حوالے سے بین الاقوامی کانفرنس
-
انہوں نے الیکشن چوری کا پورا پلان بنایا ہوگا، آپ لوگ چوکنا رہیں
-
حکومت کا عوام کیلئے عید کا تحفہ
-
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت نے پاکستان میں دہشتگردی تیز کردی ہے
-
بنگلہ دیشی سپورٹس جرنلسٹس کا لاہور پریس کلب کا دورہ
-
حکومت نے بلوچستان میں تمام دہشتگرد تنظیموں کو فتنہ الہندوستان کا نام دے دیا
-
پاکستانی تاریخ میں قائداعظم کے بعد عمران خان واحد لیڈر ہیں جو اصولوں پر کھڑے ہیں
-
اوگرا نے ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 55 روپے کی کمی کردی
-
ایشین ایتھلیٹکس: پاکستان نے نصف صدی بعد گولڈ میڈل جیت لیا
-
بلوچستان کی محرومیوں پر توجہ دیں گے، شہباز شریف
-
یہ جنگ مختصر لیکن انتہائی خطرناک تھی، ہم نے 1971ء کی جنگ کا بدلہ لے لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.