
آصف اور نوازشریف کے درمیان تحریک عدم اعتماد پر اختلاف سامنے آگئے
آصف زرداری چاہتے ہیں کہ پی ڈی ایم صرف جلسے جلوس نہ کرے بلکہ پنجاب اور بلوچستان میں تحریک عدم اعتماد بھی لائی جائے، صوبوں میں حکومتیں جانے کے بعد وفاقی حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد لائی جائے۔سینئر تجزیہ کار حامد میر
ثنااللہ ناگرہ
جمعہ 20 نومبر 2020
19:56

(جاری ہے)
جب وفاق کمزور ہو جائے تو پھر مرکز میں بھی تحریک عدم اعتماد لائی جائے، جنوری 2021ء میں عمران خان کو نکالنے کا واحد آئینی راستہ تحریک عدم اعتماد ہے۔
لیکن جو لوگ عمران خان کو لے کر آئے ہیں ، وہ نیوٹرل نہیں ہوں گے، وہ ان کو اتنی آسانی سے جانے نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ میاں نوازشریف لاہور یا پشاور کے جلسے میں مزید خطرناک باتیں کریں گے، کچھ ایسی باتیں کریں گے جس سے ریاستی ادارے کے نظم وضبط پر زد پڑ سکتی ہے، میں پچھلے 30 سال سے ان کو جانتا ہوں، وہ بڑی جمع تفریق کرکے گیم کرتے ہیں، ان کو پتا ہے کوئی مجھے پاکستان کی حکومت کے حوالے نہیں کرے گا۔ اسی طرح 2014ء میں عمران خان کے دھرنے کا ہم حوالہ دیتے ہیں کہ کچھ نہیں ہوا، لیکن عمران خان تو دھرنے میں کھڑے ہوکر ایمپائر کا نام لیتے تھے، کسی جرنیل اور ڈی جی آئی ایس آئی کا نام نہیں لیتا تھا، لیکن اپوزیشن تو اس کے برعکس کررہی ہے۔میں سمجھتا ہوں کہ آنے والے دنوں میں حالات مزید کشیدہ ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پچھلے دنوں پنڈی میں مذہبی جماعت کا ایک جلوس تھا، اس جلوس کو کسی میڈیا نے نہیں دکھایا، ان پر ہزاروں آنسو گیس کے شیل بھی چلائے گئے لیکن جلوس کے شرکاء ٹس سے مس نہیں ہوئے، آپ ان کی تعداد 14ہزار کہیں جتنی مرضی کہیں، لیکن ان کو بھگایا نہیں جاسکا، حکومت نے ان کے ساتھ معاہدہ کیا، ان کے لوگوں کو رہا کیا، بات یہ ہے کہ مذہبی جلوس کو نہیں روکا جاسکا، اگر پی ڈی ایم کی تحریک میں ایک لاکھ یا پچاس ہزار لوگ اسلام آباد چلے گئے تو حکومت کے پاس کیا حکمت عملی ہے؟مزید اہم خبریں
-
غزہ کے کھنڈروں سے بلند ہوتی امید کی دھنیں
-
مسلم لیگ نون انٹرنیشنل آفئیرز کے زیر اہتمام یوم تکبیر کے حوالے سے بین الاقوامی کانفرنس
-
انہوں نے الیکشن چوری کا پورا پلان بنایا ہوگا، آپ لوگ چوکنا رہیں
-
حکومت کا عوام کیلئے عید کا تحفہ
-
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت نے پاکستان میں دہشتگردی تیز کردی ہے
-
بنگلہ دیشی سپورٹس جرنلسٹس کا لاہور پریس کلب کا دورہ
-
حکومت نے بلوچستان میں تمام دہشتگرد تنظیموں کو فتنہ الہندوستان کا نام دے دیا
-
پاکستانی تاریخ میں قائداعظم کے بعد عمران خان واحد لیڈر ہیں جو اصولوں پر کھڑے ہیں
-
اوگرا نے ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 55 روپے کی کمی کردی
-
ایشین ایتھلیٹکس: پاکستان نے نصف صدی بعد گولڈ میڈل جیت لیا
-
بلوچستان کی محرومیوں پر توجہ دیں گے، شہباز شریف
-
یہ جنگ مختصر لیکن انتہائی خطرناک تھی، ہم نے 1971ء کی جنگ کا بدلہ لے لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.