
پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری
24 گھنٹوں کے دوران کیسز مثبت آنے کی شرح 8.53 فیصد تک پہنچ گئی، ملک میں 5 ہزار 82 اسمارٹ لاک ڈانز نافذ ہیں، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن
پیر 30 نومبر 2020 21:43

(جاری ہے)
این سی او سی کو گزشتہ 24 گھنٹوں میں سامنے آنے والے کورونا کیسز کی مثبت شرح سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 29 نومبر کو ملک بھر میں 33 ہزار 302 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 2 ہزار 839 مثبت آئے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک میں کورونا وائرس کی مثبت شرح 8.53 فیصد ہے۔اس موقع پر ماہرین صحت نے اجلاس کو بیماری کے پیٹرن، مختلف علاقوں میں اس کے پھیلا اور اس وبا کو روکنے کے لیے ضروری اقدامات سے متعلق بتایا۔خیال رہے کہ گزشتہ دونوں این سی او سی کو آگاہ کیا گیا تھا کہ کورونا وائرس کے بڑھتی مثبت شرح اور یومیہ کیسز کی وجہ سے 5 بڑے شہروں کا ملک بھر میں عالمی وبا کے پھیلا میں 70 فیصد حصہ ہے۔اجلاس میں یہ نشاندہی کی گئی تھی کہ راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور، پشاور اور کراچی ان شہروں میں شامل ہیں، جو مجموعی وبا کے پھیلا میں سب سے زیادہ حصہ ڈال رہے ہیں۔این سی او سی کو بتایا گیا تھا کہ کراچی، حیدرآباد، پشاور اور راولپنڈی مثبت شرح کے تناسب کے بڑھنے کے ساتھ سب سے زیادہ متاثر شہروں میں شامل ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے اور یومیہ کیسز اور اموات کی تعداد پھر سے بڑھ رہی ہے جبکہ حکام کی جانب سے ایس او پیز پر عملدرآمد پر زور دیا جارہا ہے۔ملک میں وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 98 ہزار 24 ہے جس میں سے 3 لاکھ 41 ہزار 423 صحتیاب ہوچکے ہیں جو تقریبا 86 فیصد ہے جبکہ 8 ہزار 25 مریضوں کا انتقال ہوا ہے۔کورونا وائرس سے متعلق اعداد و شمار فراہم کرنے والی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 839 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ 40 افراد وائرس کے باعث لقمہ اجل بنے تاہم خوش آئند بات یہ رہی کہ ایک ہزار 613 مریض صحتیاب بھی ہوگئے جس کے بعد فعال کیسز کی مجموعی تعداد 48 ہزار 576 تک جاپہنچی۔مزید قومی خبریں
-
ترک کمپنی حکام کا راوی شہر کا دورہ، روڈا منصوبہ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار
-
پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 5 کروڑ 48 لاکھ ڈالر کا نمایاں اضافہ
-
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر کے یورو بانڈ کی بر وقت واپس ادائیگی کے انتظامات کر لئے
-
جعلی دستاویزات پر بیلجیئم جانے والے 2افراد لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے پنجاب پولیس کے ملازمین کیلئے ہیلتھ کیئر کے شاندار اقدامات
-
وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پرگندم کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کیخلاف جاری مہم کے بہترین نتائج
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر مریم اورنگزیب، خواجہ سلمان رفیق، کاظم پیرزادہ ، صہیب بھرت، رانا سکندرعظمت پورپہنچ گئے
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پرمریم اورنگزیب اور وزراء امدادی سامان لیکر عظمت پورپہنچ گئے
-
لاہور میں تعلیمی اداروں کی فیسوں میں اضافے پر طلبہ سراپا احتجاج
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی کان مہتر زئی آمد، شہید کانسٹیبل الطاف الرحمان کے لواحقین سے تعزیت
-
حویلیاں پولیس کی کارروائی، سگے بھائی اور بھابھی کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار
-
بے قصورشہریوں کو رشوت کے لیے حراست میں رکھنے والے پولیس اہلکاروں پراغوا برائے تاوان کا مقدمہ قائم کیا جائے، آئی جی سندھ سے درخواست
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.