وزیراعظم اور چینی وزیر دفاع کا مصافحہ کے لیے دلچسپ انداز

وزیراعظم عمران خان اور وئی فینگ ہی نے ہاتھ ملانے کے بجائے بازو ٹکرا کر خوش آمدید کہا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 1 دسمبر 2020 17:27

وزیراعظم اور چینی وزیر دفاع کا مصافحہ کے لیے دلچسپ انداز
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم دسمبر 2020ء) وزیراعظم عمران خان اور چینی وزیر دفاع وئی فینک ہی کے مابین ملاقات ہوئی ہے۔اس موقع پر دو طرفہ تعلقات کی مزید مضبوطی سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان اور چینی وزیر دفاع نے دلچسپ انداز میں مصافحہ کیا۔عمران خان اور وئی فینگ ہی نے ہاتھ ملانے کے بجائے بازو ٹکرا کر خوش آمدید کہا۔

وزیراعظم اور چینی وزیر دفاع کے ملاقات میں مصافحے کے لیے اپنائے گئے دلچسپ انداز کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔دونوں کی ملاقات کے دوران اعلیٰ سول اور عکسری حکام بھی موجود تھے۔ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر دفاع پرویز خٹک اور سیکرٹری خارجہ نے بھی شرکت کی،دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام کے درمیان وفود کی سطح پر بات چیت ہوئی۔

(جاری ہے)

پاک چین تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔علاوہ ازیں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے بھی چینی وزیرِ دفاع وے فًنگ حا نے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے باہمی مفاد کیلئے دوستی کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔ صدر مملکت نے کہاکہ چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے ، صدر عارف علوی نے کہاکہ پاکستان خطے کو درپیش سیکیورٹی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے چین کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنا چاہتا ہے ، پاکستان ون چائنہ پالیسی ، تائیوان ، تبت ، سنکیانگ اور بحیرہ جنوبی چین پر چین کی حمایت کرتا ہے۔

صدر عارف علوی نے کہاکہ بھارتی بالادستی کے عزائم سے علاقائی امن و استحکام کو خطرہ لاحق ہے۔ انہوںنے کہاکہ بھارت بلوچستان میں دہشت گردی کی سرگرمیوں ملوث اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے۔صدر عارف علوی نے چین کی معاشی ترقی اور چینی حکومت کے کورونا وبا کے خلاف اقدامات کی تعریف کی،صدر عارف علوی نے مسئلہ کشمیر اور اس پر سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے پر چینی حمایت کی تعریف کی، دونوں ممالک کے مابین دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے ۔