تبدیلی سرکار عوام کومارنے کی پالیسی پر گامزن ہے،شازیہ مری
پٹرولیم منصوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہیں،پی ڈی ایم کے پیچھے عوام کی طاقت ہے ،رہنما پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین برڈشیٹ معاہدہ عوام کے سامنے رکھاجائے،اس وقت کے نیب کے وکلا سے تحقیقات کرانا مذاق کے مترادف ہے،پریس کانفرنس سے خطاب
جمعہ 22 جنوری 2021 18:18
(جاری ہے)
اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی وقار مہدی ، وقاص شوکت، تیمور مہر، شہریار بھگت بھی موجودتھے ۔
شازیہ مری نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوچکی ہے ان کا ہدف عوام کو سہولیات پہچانا نہیں بلکہ اپوزیشن کو انتقام کا نشانہ بنانا ہے۔انہوںنے کہا کہ براڈشیٹ کیس میں اس وقت کے وکلا کوتحقیقات دینامذاق ہے 2002سے 2007تک شہزاد اکبرنیب میں کام کررہے تھے یہ تحقیقات منصفانہ ہونی چاہیئے ہمیں بتایاجائے کہ کون ملوث ہے۔بی بی شہید ہمیشہ کہتی تھیں کہ ڈکٹیٹر پیسہ دے کر سیاستدانوں پر جھوٹے کیسز بناتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ عوام دشمن حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔ پاکستان میں عوام کا دکھ درد کا انہیں احساس نہیں ہے ۔موجودہ حکومت آئی ایم کے سامنے لیٹ چکی ہے رات کے اندھیروں میں فیصلے ہوتے ہیں ہمیں معلوم ہونا چاہیے کہ کس کنڈیشن میں عوام کا سودا کیا گیا ڈھائی برس سے موجود کیا کررہی ہے صبح شام انہیں پچھلی حکومت یاد آتی ہے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں۔اس فیصلے سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔نالائق حکومت کے پالیسیوں کے سبب عوام پریشان حال ہیں ۔حکومتی اقدامات نے عوام کی کمر توڑ دی ہے اور خود کشی کرنے پر مجبور ہیں ۔وفاقی وزیر توانائی کا بیان مذاق کے مترادف ہے ۔اس حکومت کے پاس کوئی پالیسی نہیں ہے ۔گردشی قرضہ 3 کھرب تک پہنچ چکا ہے۔وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پربجلی کی قیمتوں میں کیا گیا اضافہ واپس لیا جائے۔شازیہ مری نے کہا کہ پاکستان کی حکومت انٹرنیشنل معاہدے پورے نہیں کررہی ہے جس سے ملک کے اثاثے نیلام ہورہے ہیں۔آپ حکومت میں بیٹھ کر کچھ نہیں کرپارہے صرف ملک کے اثاثے فروخت کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے روزویلٹ ہوٹل اوردوسرے ہوٹلز پربھی لوگوں کی نظرہے قوم کوکچھ دے تونہیں سکے اب یہ لوگ اثاثے بھی ضائع کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسد عمر نے کہا تھا کرونا کے لئے 11 لاکھ ویکسین منگوالی ہے پھر اپنی بات سے مکر گئے۔پاکستان خطے کا واحد ملک ہے جس نے اب تک ویکسین تک نہیں منگوائی ہے ۔انہوںنے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت ہر ادارے کو ٹیک اوور کر کے اسے تباہ کرنا چاہتی ہے ۔سندھ کے اسپتالوں کو تحویل میں لینا نوٹی فکیشن بددیانتی ہے ۔ان کی کارکردگی ہر ادارے میں صفر رہی ہے۔پریس کانفرنسز سے حکومتیں نہیں چلتی ہیں ۔یہ حکومت میں رہتے ہوئے بھی اپوزیشن کا کردار ادا کررہے ہیں ۔ان کی پالیسیوں کے سبب ایک لاکھ 21 ہزار کے قریب طلباء سراپا احتجاج ہیں ۔شازیہ مری نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مزدوروں کو چھت کا سہارا دیا ہے ۔لاڑکانہ میں انڈسٹریل زون کاافتتاح کیا گیا ہے ۔سندھ حکومت کے کاموں پر وفاقی حکومت ٹانگ اڑا رہی ہے۔سندھ کے ضمنی الیکشن کے نتائج نالائق حکومت کیلئے ایک پیغام ہیں ۔انہوںنے کہا کہ پی ڈی ایم کے پیچھے عوام ہیں ۔عوام ان نالائق حکمرانوں کو گھر بھیجنے کے لیے تیار ہیں ۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.