پارلیمانی سفارتکاری کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر موثر انداز میں اجاگر کیاجا سکتا ہے ،سردار مسعود خان
اتر پردیش میں قید 21کشمیری سیاسی قیدیوں کو آگرہ کے ہائی سکیورٹی جیل کے خصوصی سیل میں منتقل کرنا باعث تشویش ،کوئی سازش ہو سکتی ہے، صدر آزادکشمیر
ہفتہ 23 جنوری 2021 15:31
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک حل طلب تنازعہ کے طور پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈا پر گزشتہ بہتر سال سے موجود ہے اور اس تنازعہ کی وجہ سے نہ صرف ریاست جموں وکشمیر میں گزشتہ سات دہائیوں میں لاکھوں انسانی جانیں ضائع ہوئی بلکہ پوری جنونی ایشیاء کا امن و سلامتی بھی دائو پر لگی ہوئی ہے۔
اس لئے یہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور عالمی برادری کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ اس تنازعہ کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر برطانوی دارالعوام میں حالیہ بحث اور ماضی قریب میں یورپین پارلیمنٹ اور امریکی کانگریس میں کشمیری عوام کے حق میں اٹھنے والی آوازیں اس بات کی دلیل ہے کہ ہماری، پاکستان کی پارلیمان اور حکومت پاکستان کی کوششوں کے خاطر خواہ نتائج سامنے آرہے ہیں۔ صدر سردار مسعود خان نے بھارتی حکومت کی طرف سے بھارت کی ریاست اتر پردیش میں قید اکیس کشمیری سیاسی قیدیوں کو آگرہ کے ہائی سکیورٹی جیل کے خصوصی سیل میں منتقل کرنے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان قیدیوں کی آگرہ جیل منتقلی کوئی سازش ہو سکتی ہے۔ صدر آزادکشمیر نے کہا کہ ان قیدیوں کو بھارتی حکومت نے اگست 2019میں کشمیر کی علامتی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کے بعد بدنام زمانہ پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کر کے گزشتہ سولہ ماہ سے اتر پردیش کی ایک جیل میں رکھا ہوا تھا اور اب انہیں اچانگ آگرہ کے ہائی سکیورٹی جیل میں منتقل کیا گیا ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ حکومت پاکستان اور پاکستان کے عوام مقبوضہ جموں وکشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں اور اپنے اس عزم کو دوہراتے ہیں کہ وہ جموں وکشمیر کے تنازعہ کے حتمی حل تک کشمیریوں کی جدوجہد کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے بین الاقوامی برادری سے اپیل کی کہ وہ جموں وکشمیر کی صورتحال کا فی الفور نوٹس لیتے ہوئے وہاں انسانی حقوق کی بد ترین خلاف ورزیوں کو بند کرانے کے لئے اپنا ٹھوس کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمان کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول کے لئے جاری جائز اور منصفانہ جدوجہد میں اُن کے ساتھ ہے اور یقین دلایا کہ کشمیریوں کی آواز کو دنیا کے ہر پارلیمانی فورم پر پہلے کی طرح آئندہ بھی اٹھاتے رہیں گے۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.