جج آفتاب آفریدی کے قتل میں ملوث 2 ملزمان گرفتار، ملزمان کی جانب سے اہم انکشافات

ملزمان عزیزاورداؤد سےواردات کےدوران استعمال گاڑی برآمد کرلی ہے اور ملزمان نےدوران تفتیش تمام حقائق اگل دیے ہیں، پولیس

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری بدھ 7 اپریل 2021 20:17

جج آفتاب آفریدی کے قتل میں ملوث 2 ملزمان گرفتار، ملزمان کی جانب سے ..
صوابی (اُردو پوائنٹ، تازہ ترین اخبار، 7 اپریل 2021) پولیس نے انسداد دہشتگردی عدالت کے جج آفتاب آفریدی کے قتل میں ملوث ملزمان گرفتار کرلیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق صوابی پولیس نے بتایا ہے کہ انہوں نے انسداد دہشتگردی عدالت کے جج آفتاب آفریدی کے قتل میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ دونوں ملزمان نے قتل کیس میں اہم انکشافا ت کیے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ پولیس نے ملزمان کو واردات میں استعمال ہوونے والی گاڑی سمیت گرفتار کیا ہے۔ ڈی پی او صوابی کا کہنا ہے کہ ملزمان عزیزاورداؤد سےواردات کےدوران استعمال گاڑی برآمد کرلی ہے اور ملزمان نےدوران تفتیش تمام حقائق اگل دیے ہیں۔ڈی پی او نے بتایا ملزمان نےوردات میں 3گاڑیاں استعمال کیں، ایک گاڑی پائلٹ کر رہی تھی، دوسری میں شوٹر تھے اور تیسری بیک اپ پرتھی ، قتل کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ تھا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں سوات کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج آفتاب آفریدی، بیوی اور دو بچوں سمیت شہید ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے جج کے 2 سیکیورٹی گارڈزبھی زخمی ہوئے ہیں جبکہ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔پشاور ہائیکورٹ کی ویب سائٹ پر دستیاب معلومات کے مطابق جج آفتاب آفریدی سوات کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں تعینات تھے جبکہ ان کی پوسٹنگ 13 فروری 2021 کو ہوئی تھی۔

پولیس کے مطابق صوابی انٹرچینج کے قریب گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار اے ٹی سی جج آفتاب آفریدی، اہلیہ اور 2 بچوں سمیت شہید ہوگئے۔ جی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ایک ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ صوابی میں انسداد دہشتگردی عدالت کے جج کے بیوی اور دو بچوں سمیت قتل کی واردات کی سختی سے مزمت کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ واردات میں ملوث مجرموں سے قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا ۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ اس بہیمانہ فعل کے مرتکب افراد کو پکڑا جائے گا اور قانون کی پوری شدت کے ساتھ نمٹا جائے گا۔