
وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا اسٹیل مل یونین رہنمائوں سے تیسرا اجلاس
پیپلز یونٹی کے شمشاد قریشی، انصاف یونین کے سلیم گل، جماعت اسلامی یونین کے عاصم بھٹی سمیت متحدہ لیبر یونین کے رہنمائوں کی شرکت سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی کی قیادت کا اسٹیل مل معاملے پر موقف واضح ہے،مزدوروں کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا، ناصر حسین شاہ اسٹیل مل سے اربوں روپے کے اثاثوں کی چوری سیریس معاملہ ہے، غیر جانبدارانہ تحقیقات کر کے جو بھی ملوث ہو، ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائیں
جمعرات 8 اپریل 2021 00:27
(جاری ہے)
سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی کی قیادت کا اسٹیل مل معاملے پر موقف واضح ہی.
مزدوروں کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا. انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ سی سی آئی کے ہونے والے اجلاس میں یہ معاملہ اٹھائیں گی. مزدوروں کی جبری برطرفی اور اسٹیل مل کی نجکاری کو روکنے کیلئے سندھ حکومت جلد وفاق کو جامع خط لکھے گی. صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ گذشتہ روز روس کے وفد کی وزیر اعلی سندھ سے ملاقات میں اسٹیل مل معاملے پر بات چیت ہوئی ہی. وزیر اعلی سندھ نے روس کے وفد کو اسٹیل مل سیاسٹیل مل کی بحالی کے لئے مدد مانگی ہی. سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سپریم کورٹ میں اسٹیل مل معاملے پر جاری مقدمہ میں سندھ حکومت فریق بنے گی، تاکہ کیس مضبوط بنی. ٹریڈ یونین رہنماں کی جانب سے اسٹیل مل کے اربوں روپے اثاثوں کی چوری کی شکایات پر صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے آئی جی سندھ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور معاملے کی تحقیقات کیلئے قابل پولیس افسر کو تعینات کرنے کی ہدایت دی ہی. سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اسٹیل مل سے اربوں روپے کے اثاثوں کی چوری سیریس معاملہ ہے، غیر جانبدارانہ تحقیقات کر کے جو بھی ملوث ہو، ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائیں. انہوں نے آئی جی سندھ کو ہدایت دی کہ اسٹیل مل کے اربوں روپے کے اثاثے محفوظ بنانے کیلئے پولیس پکٹ قائم کی جائی. اس موقع پر پیپلز یونٹی کے شمشاد قریشی نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے روس سے اسٹیل مل کی بحالی کیلئے ایم او یو کیا تھا، لیکن حکومت کی مدت پوری ہو جانے کے بعد اس پر عمل نہیں درآمد نہیں ہو سکا. گذارش ہے روس کے وفد سے اس ایم او یو کے تحت بات کی جائی. انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے، جو ورکر دوست ہی. معروف ٹریڈ یونین رہنما کرامت علی نے کہا کہ وفاقی حکومت تیزی سے کام کر رہی ہے، جو ایک آرڈیننس کے ذریعے اسٹیٹ بینک کو گروی رکھ سکتی ہے، ھائر ایجوکیشن کمیشن کے سربراہ ہٹانے کا کے لیے آرڈیننس لا سکتی ہے وہ اسٹیل مل پر کچھ بھی کرسکتی ہی. وفاقی حکومت کو اسی رفتار سے روکنے کی ضرورت ہے۔ ٹریڈ یونین رہنمائوں نے بتایا کہ اسٹیل مل کے اربوں روپے کے اثاثے چوری ہو رہے ہیں. اسٹیل مل کا سو بستروں کا میڈیکل سینٹر بند کر دیا گیا ہے، تعلیمی ادارے بند کئے جا رہے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
بلوچستان میں معصوموں پر خونی وار، پنجاب کے شہید بیٹوں کو پورے اعزاز کے ساتھ مختلف علاقوں میں سپرد خاک کردیاگیا
-
ملالہ یوسف زئی کی28 ویں سالگرہ 12 جولائی ہفتے کو منائی گئی
-
سیرتِ نبوی ۖ ہمارے لیے مشعلِ راہ، نوجوان نسل کو جدید تعلیم کے ساتھ ساتھ سیرتِ طیبہ کے اصولوں سے روشناس کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے، پروفیسراحسن اقبال
-
بین الاقوامی یومِ اُمید پر گورنر سندھ کا خصوصی پیغام
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا بین الاقوامی یومِ ریت و گردوغبار پر خصوصی پیغام
-
مچل اسٹارک ’ماڈرن۔ ڈے گریٹ‘ ہیں، وسیم اکرم
-
وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف کا ڈی پی او آفس سیالکوٹ کا دورہ، سیف سٹی پراجیکٹ اور جدید پولیسنگ اقدامات کی تعریف
-
اللہ مجھ سے پوچھے گا دنیا میں کیا کام کیا تو کہوں گا میرٹ پر کام کیا، وزیراعظم
-
ہرچیز کا الزام میئراورڈپٹی میئر پر لگادیا جاتا ہے، مرتضیٰ وہاب
-
نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار ملائیشیا کا دو روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
-
پاکستان اوربحرین کا دہشتگردی اور اسمگلنگ کیخلاف تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور
-
اویس لغاری کا پاورسیکٹرمیں انتہائی ضروری اصلاحات کیلئے وزارت کی کاوشوں کو تسلیم کرنے پر وزیراعظم سے اظہارتشکر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.