
کسی ملک کیخلاف جارحانہ عزائم نہیں، پاکستان ہمیشہ علاقائی امن کاخواہاں رہاہے
پاکستان افغانستان میں دیر پا امن اور استحکام کیلئے تمام اقدامات کی حمایت کرتا ہے،آرمی چیف
سجاد قادر
جمعرات 8 اپریل 2021
03:31

(جاری ہے)
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی اور دفاعی و سیکیورٹی تعاون سمیت علاقائی سیکیورٹی، بالخصوص افغان مفاہمتی عمل تبادلہ خیال کیا گیا۔
روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاک روس تعلقات مثبت سمت میں گامزن ہیں، مستقبل میں پاک روس تعلقات مختلف شعبوں میں وسعت اختیار کرتے رہیں گے۔پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان روس کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، روس کے ساتھ باہمی فوجی تعاون کو وسعت دینے کے خواہاں ہیں۔آرمی چیف نے مزید کہا کہ پاکستان افغانستان میں دیر پا امن اور استحکام کیلئے تمام اقدامات کی حمایت کرتا ہے، افغانستان میں دیر پا امن و ستحکام سے خطے کو فائدہ ہوگا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے واضح کیا کہ ہمارے کسی ملک کیخلاف جارحانہ عزائم نہیں ہیں، پاکستان علاقائی تعاون کیلئے کوشاں ہے، پاکستان باہمی وقار اورمشترکہ ترقی کے فریم ورک کیلئے پرعزم ہے۔
مزید اہم خبریں
-
پاکستان اور انڈیا سمیت انسانی حقوق کونسل کے 14 نئے ارکان کا انتخاب
-
مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں ہماری موجودگی ہی ہماری مزاحمت، میئر رام اللہ
-
ماحول دوست توانائی کی طرف منتقلی تسلی بخش لیکن رفتار سست، گوتیرش
-
لیبیا: سیاسی تعطل ختم نہ ہوا تو متبادل طریقہ کار اختیار کرنا ہوگا، ہانا ٹیٹے
-
افغانستان کی اشتعال انگیزی کے بعد پاک فوج کی منہ توڑ کاروائیاں جاری
-
سعد رضوی ابھی تک مفرور ہے، بہت جلد ٹریس کرکے قانون کے کٹہرے میں لائیں گے
-
اعصابی امراض سے ہر سال ایک کروڑ دس لاکھ اموات، ڈبلیو ایچ او
-
پاک فوج کی جانب سے افغان اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب
-
آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر کی قسط ادائیگی کیلئے معاہدے کی امید ہے
-
افغانستان سے پھر سے پاکستان پر حملہ
-
ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی مہنگی کر دی گئی
-
صنفی برابری کی جدوجہد میں چین کا کردار قابل تحسین، امینہ محمد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.