بھارت کے ساتھ بات چیت میں جموں و کشمیر کے مسئلہ کے حل کو اولیت حاصل ہونی چاہیے،سردار مسعود خان
تنازعہ کشمیر کو حل کیئے بغیر دہلی کے ساتھ تعلقات بہتر ہو سکتے ہیں اور نہ خطہ میں امن قائم ہو سکتا ہے،صدر آزاد کشمیر
جمعہ 23 اپریل 2021 23:50
(جاری ہے)
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں میں بھی تنازعہ کا یہی حل تجویز کیا گیا ہے اور خود جموں و کشمیر کے عوام بھی گزشتہ سات دہائیوں سے اسی اصول کے تحت اپنے مستقبل کا حق مانگ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر بھارت کا یہ خیال ہے کہ وہ اسٹیٹس کو کو برقرار رکھتے ہوئے بات چیت کے عمل کو آگے بڑھائے تو یہ اس کی خام خیالی ہے کیونکہ جموں و کشمیر کے عوام اسٹیٹس کو کے لیے بلکہ آزادی اور حق خود ارادیت کے لیے جدو جہد کر رہے ہیں اگر انہوں نے اسٹیٹس کو کو قبول کرنا ہوتا تو وہ اتنی قربانیاں کیوں دیتے۔ بھارت 5 اگست 2019 کے اپنے غیر قانونی اقدام سے ایک انچ بھی پیچھے ہٹنے کے لیے تیار نہیں ہے اور پاکستان اور جموں و کشمیر کے عوام کسی اسٹیٹس کو برقرار رکھنے کے لیے بھارت کے ساتھ بات چیت کرنے میں کیسے دلچسپی رکھ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نہ صرف پاکستان کے خلاف جارحانہ عزائم رکھتا ہے بلکہ اس ملک کی تاریخ گواہ ہے کہ اس کے کسی بھی ہمسایہ ملک کے ساتھ اچھے روابط نہیں ہیں۔ انہوں نے کہ کہا کہ بھارت کو جمہوری سیکولر ملک تصور کرنا بھی درست نہیں کیوں کہ یہ ملک کانگریسی دور اقتدار میں حقیقی طور پر کبھی بھی جمہوری سیکولر ملک نہیں تھا۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ اب وزیراعظم نریندر مودی کی سربراہی میں قائم حکومت ہندو توا کے نظریہ کے تحت خطہ میں اکھنڈ بھارت بنانے کے خواب دیکھ رہی ہے اور پاکستان کے پالیسی ساز اداروں کو اس بات سے کبھی صرف نہیں کرنا چاہیے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کی صور تحال کا تذکرہ کرتے ہوئے صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ بھارتی ریاست مقبوضہ کشمیر میں اپنے قوانین کا کلی طور پر ناجائز استعمال کر رہی۔ سوال یہ نہیں بھارت مقبوضہ کشمیر میں کس قانون کو درست اور کس قانون کو غلط استعمال کر رہا ہے اصل حقیقت یہ ہے کہ بھارت کو مقبوضہ ریاست میں کسی قسم کا قانون نافذ کرنے کا اختیار ہی نہیں ہے کیونکہ نہ تو کشمیر بھارتی ریاست کا حصہ ہے اور نہ ہی بھارت کو کشمیر میں اپنی عملداری قائم کرنے یا قائم رکھنے کا کوئی اختیار ہے۔ صدر آزاد کشمیر نے غیر قانونی سرگرمیوں کے انسداد کا ایکٹ، آرمڈ فورسز اسپیشل پاورایکٹ اور پبلک سیفٹی ایکٹ جیسے قوانین نافذ کرنے کا کوئی حق و اختیار نہیں ہے۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.