
عمران خان آلو، پیاز اور ٹماٹر کی قیمتیں تو سنبھال نہیں پارہے ملک کیا چلائیں گے، بلاول بھٹوزرداری
عوام عمران خان کو مہنگائی کی دہائیاں دے رہے ہیں مگر خان صاحب اپنی تعریف کے علاوہ کچھ سننے کو تیار نہیں،چیئرمین پیپلزپارٹی
منگل 4 مئی 2021 14:11

(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ ایس پی آئی کے مطابق تو مہنگائی کی شرح 21.3 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گندم اور گنا پیدا کرنے والا ملک چینی اور آٹا درآمد کرے گا تو کیسے ملک چلے گا رمضان میں مختصر دسترخوان عمران خان کی نا اہلی کی داستانیں سنا رہے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ عوام عمران خان کو مہنگائی کی دہائیاں دے رہے ہیں اور عمران خان اپنی تعریف کے علاوہ کچھ سننے کو تیار نہیں، عمران خان مہنگائی کی قیامت ڈھا رہے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ حکومت نے کمرتوڑ مہنگائی کے دنوں میں بے نظیر مزدور کارڈ کا اجرا کرکے غریبوں کے زخموں پر مرہم رکھا ہے۔تاریخ گواہ رہے گی کہ جب عمران خان مہنگائی کی قیامت ڈھارہے تھے توپیپلزپارٹی مزدوروں کو بے نظیر کارڈ جاری کرکے ریلیف مہیا کررہی تھی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی وفاق میں حکومت بناکر ملک بھر کے مزدوروں کے لئے بے نظیر کارڈ جاری کرے گی۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ عمران خان آلو، پیاز اور ٹماٹر کی قیمتیں تو سنبھال نہیں پارہے، ملک کیا چلائیں گی ،چیئرمین پیپلزپارٹی نے سوال کیاکہ تیل، گھی، چینی، آٹے، دالوں، پھلوں، سبزیوں اور گوشت سمیت وہ کون سی ایسی شے ہے کہ جس کی قیمت میں اضافہ نہ ہوا ہومزید اہم خبریں
-
یو این چیف کو غزہ کے انسانی بحران پر گہری تشویش
-
زراعت سے وابستہ نوجوانوں کی تعداد میں 10 فیصد کمی، ایف اے او
-
وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کی زیرصدارت پنجاب یونیورسٹی سینڈیکیٹ کا اجلاس
-
ہوٹل کے سیکیورٹی گارڈ نے سیاحوں کو روکا لیکن وہ ہوٹل کے عقب سے دریا پہنچ گئے
-
کمزور اور سمجھوتہ شدہ نظام انصاف سے بدعنوانی، آمریت اور طاقتور طبقے کی حکمرانی کو فروغ ملتا ہے
-
لاہور میں شیر کا فیملی پر حملہ
-
کراچی ٹریفک پولیس نمبر پلیٹ کے نام پر بھتہ لے رہی ہے
-
پائیدار ترقی کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے عزائم کے ساتھ سیویل کانفرنس کا اختتام
-
پی ٹی آئی نے خیبرپختونخواہ کا قرض 150ارب سے 1500ارب روپے تک پہنچا دیا ہے
-
سیول کا عہد نامہ عالمی تعاون پر اعتماد سازی میں اہم ہوگا
-
خیبرپختونخواہ میں اپوزیشن کے پاس نمبر زیادہ ہوں گے تو عدم اعتماد لانا جمہوری حق ہے
-
وفاقی حکومت کا 2 تعطیلات کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.