ف*بھارت کے آرٹیکل 370 سے متعلق محمد زبیر نے غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی، شاہ محمود

اتوار مئی 20:30

ؑاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2021ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کے آرٹیکل 370 سے متعلق مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے غیر ذمہ دارانہ گفتگوکی۔ جاری بیان کے مطابق شاہ محمود قریشی کا کہنا ہیکہ آرٹیکل 35اے سے متعلق ہندوستان میں جو ری اسٹرکچرنگ کی جارہی ہے اس پر تشویش ہے ، اسے رکوانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پاک بھارت تعلقات میں سعودی کردار کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سے مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی پر بات نہیں ہوئی ہے۔ خیال رہیکہ سابق گورنر سندھ اور مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہیکہ پاکستان کو بھارت کے آرٹیکل 370 کو ختم کرنے سے مسئلہ نہیں ہے۔لیگی رہنما محمد زبیر نے کہا کہ شاہ محمود نے آرٹیکل 370 کو بھارت کا اندرونی معاملہ قرار دیا ہے۔محمد زبیر نے سوال اٹھایا کہ کیا یہ تاریخی یو ٹرن ہی کیا پاکستان کشمیر سے متعلق تاریخی موقف سے پیچھے ہٹنے پر راضی ہے۔