جھوٹ ، فریب ، دھوکہ دہی تاریخ کی بلند ترین سطح پہ ہے، مریم اورنگزیب

تاریخی مہنگائی بے روزگاری اور معاشی تباہی عمران صاحب کی تاریخی ناکامی ، نالائقی اور کرپشن کی داستان ہے ، بیان

پیر 10 مئی 2021 17:34

جھوٹ ، فریب ، دھوکہ دہی تاریخ کی بلند ترین سطح پہ ہے، مریم اورنگزیب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جھوٹ ، فریب ، دھوکہ دہی تاریخ کی بلند ترین سطح پہ ہے۔ تاریخی تبدیلی لانے والے تاریخی مہنگائی ، مفلسی ، غربت اور معاشی تباہی لا رہے ہیں ۔ مہنگائی میں تاریخی اضافہ ہونے پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا جھوٹ ، فریب ، دھوکہ دہی تاریخ کی بلند ترین سطح پہ ہے۔

تاریخی تبدیلی لانے والے تاریخی مہنگائی ، مفلسی ، غربت اور معاشی تباہی لا رہے ہیں۔ تاریخی مہنگائی عوام کی غربت اور بے روزگاری کی نئی تاریخ لکھ رہی ہے ۔ تاریخی مہنگائی بے روزگاری اور معاشی تباہی عمران صاحب کی تاریخی ناکامی ، نالائقی اور کرپشن کی داستان ہے ۔ انہوں نے کہا نڈے، مرغی، بھینس، کٹے ، بکری سے جس نے معیشت چلانی تھی، اس کے دور میں مرغی اور انڈے تاریخی مہنگے ہو گئے ۔

(جاری ہے)

تاریخی نالائقوں اور تاریخی نااہلوں نے ملکی معیشت، روزگار اور عوام کا تاریخی بھٹہ بٹھایا ہے ۔ تاریخی قرض لے کر ظالم حکمرانوں نے تاریخی بوجھ ملک اور قوم پر لاد دیا ہے ۔ انہوں نے کہا تاریخی ترقی کی شرح کو محض اڑھائی سال میں تاریخی منفی 0.4 فیصد کی تنزلی اور زمین میں دفن کرنے کا تاریخی حادثہ ہوا ۔ عمران صاحب کی حکومت تاریخ کی جھوٹی، کرپٹ ترین حکومت ثابت ہوئی۔ آٹا ، چینی ، انڈے، تیل ، گوشت مرغی اور دالوں کی قیمت تاریخی بلند ترین سطح پہ ہے اورتاریخی چور حکمران روپوش ہیں ۔ گیس بجلی دوائی کی قیمت تاریخی بلند ترین سطح پہ ہے جبکہ بجلی، گیس، دوائی چور عوام کو لوٹ کر مفرور ہیں۔