حریت رہنما محمد اشرف صحرائی کی یاد میں کشمیر ہاوس میں دعائیہ تقریب کا انعقاد ، خراج عقیدت پیش کیاگیا

بدھ 12 مئی 2021 19:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2021ء) حریت رہنما محمد اشرف صحرائی کی یاد میں وزیراعظم آزادجموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان کی میزبانی میں کشمیر ہاوس میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ دعائیہ تقریب میں صدر مسلم لیگ ن محمد شہباز شریف، چئیرمین مسلم لیگ ن راجہ ظفرالحق،سابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی،سیکرٹری جنرل مسلم لیگ (ن)احسن اقبال و دیگر لیگی قائدین نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

دعائیہ تقریب میں حریت رہنماوں غلام محمد صفی، فیض نقشبندی و دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر حریت رہنماوں سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر شرکاء نے مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی فوج کی بربریت انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں اور قابض افواج کی جانب سے کشمیریوں کی نسل کشی کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ شرکا نے حریت رہنما محمد اشرف صحرائی کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر شہداء کشمیر کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔