اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں فلسطینی مسلمانوں پر نمازکے دوران گولہ باری نہ صرف بزدلانہ اور گھٹیا کارروائی ہے،سید امداد شاہ رضوی

اسرائیل کا نہتے فلسطینیوں کو نشانہ بنانا بدترین دہشت گردی ہے ،پاکستان اسرائیل سے نمٹنے کے لیے اعلان جنگ کرے پوری قوم حکومت کا ساتھ دے گی دنیا اس وقت سب کچھ دیکھ کر بھی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ،اس وقت جس قوت اور یکجہتی کی ضرورت ہے وہ مسلم دنیا میں کہیں دکھائی نہیں دیتی

پیر 17 مئی 2021 23:30

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2021ء) مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پراسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں فلسطینی مسلمانوں پر نمازکے دوران گولہ باری نہ صرف بزدلانہ اور گھٹیا کارروائی ہے، اسرائیل کا نہتے فلسطینیوں کو نشانہ بنانا بدترین دہشت گردی ہے ،پاکستان اسرائیل سے نمٹنے کے لیے اعلان جنگ کرے پوری قوم حکومت کا ساتھ دے گی ،دنیا اس وقت سب کچھ دیکھ کر بھی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ،اس وقت جس قوت اور یکجہتی کی ضرورت ہے وہ مسلم دنیا میں کہیں دکھائی نہیں دیتی،مسلم دنیا دولت اور طاقت سے لبریز ہے تما م مسلم ممالک آپس کی تمام رنجشیں بھلاکر مسلم امہ کے اتحاد کے لیے کام کریں تاکہ کشمیر اور فلسطین میں ہونے والی اس دہشت گردی کو پوری طاقت کے ساتھ روکا جاسکے ، ان خیالات کااظہار سابقہ میونسپل کمیٹی کے چیئر مین سید امداد شاہ رضوی نے میڈ یا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا انھوں نے مذید کہا کہ اسرائیل اس مقدس سرزمین پر قابض ہونے کے لیے نہتے فلسطینوں پر قہر بن کر ٹوٹ رہاہے لہذا تمام مسلم ممالک اور عالمی برادری اس مسئلے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اسرائیلی جارحیت کو لگام ڈالیں تاکہ فلسطین کی زمین مزید خون خرابے سے بچ سکے فلسطینی نوجوانوں پر مسجد اقصیٰ میں ہینڈ گرنیڈ آنسو گیس کی شیلنگ ربڑ اور دھاتی گولیوں سے حملے کیے جارہے ہیں، اسرائیلی کے ناجائز تسلط نے فلسطینیوں کو اپنے ہی گھر سے بے گھر کیاہواہے ،فلسطینی قوم اس وقت اپنی بقاکی جنگ لڑرہی ہے ہزاروں جانوں کا نزرانہ دینے کے باوجود آج بھی فلسطینی قوم کا بچہ بچہ قبلہ اول کی حفاظت کے لیے مرمٹنے کے لیے تیار ہے ، انہوں نے کہاکہ اس وقت جہاں بھارت کا ایسا ہر طرزعمل کشمیر میں جاری ہے بلکل اسی طرح سے اسرائیل نے اپنا ناپاک وجود فلسطین پر مسلط کیاہواہے جبکہ دونوں ممالک کی سوچ بھی ایک ہے اور ارادے بھی ایک ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ دونوں ممالک اس میدان میں ایک دوسرے کی مدد کرتے ہوئے بھی نہیں پیچھے ہٹتے ،انہوں نے مزید کہاکہ جہاں مسجد اقصیٰ کے درودیوار کو نقصان پہچانے اور نمازیوں کو پنجگانہ نماز میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں وہ اسرائیلی فورسز فلسطینیوں کے گھروں کو مسمار کرکے ان کو سڑکوں پر لے آئی ہے اسرائیل کی غاصب ریاست مظلوم فلسطینیوں پر مظالم بند کرے،کیونکہ جوانوں کے علاوہ بوڑھے،بچوں،عورتوں کی کثیر تعداد اب تک شہید ہوچکی لیکن اقوام عالم خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

مظالم کی ایک حد ہوتی ہے ۔اسلامی دنیا عرب ممالک،انسانی حقوق کی تنظیمیں صدائے احتجاج بلند کریں اور مظلوم فلسطینیوں کو ان کے حقوق دلوائیں تاکہ فلسطینی بھی عزت کے ساتھ جی سکیں۔ اس کے علاوہ امریکہ ،اسرائیل کی جانبداری کو ترک کرے کیونکہ امریکی ایما پر مظلوم فلسطینیوں کو شہید کیا جا رہا ہے۔مسجد اقصی میں کھلی دہشت گردی اور ریاستی غنڈہ گردی پر انسانی حقوق کے علمبردار خاموش ہیں لیکن افسوس ان مسلم حکمرانوں پر ہے جو یہ سب کچھ دیکھ کر بھی چپ ہیں انہیں یاد رکھنا چاہئے کہ وقت ایک سا نہیں رہتا، اللہ تعالی کی لاٹھی بے آواز ہے۔

قبلہ اوّل سے بے وفائی کوئی سستا سودا نہیں ہوسکتا۔ سوال یہ نہیں کہ اقوامِ متحدہ کہاں ہے بلکہ سوال یہ ہے کہ OIC کہاں ہی41 ممالک کی متحدہ مسلح افواج کہاں ہیں، اللہ تعالیٰ قبلہ اول مسجد الاقصیٰ کی حفاظت فرمائے اور غفلت میں سوئے مسلم حکمرانوں کو غیرت عطاء فرمائے قابض اسرائیلی فوجیوں کانماز پڑھتے مسلمانوں پر آنسو گیس کی شیلنگ اور دستی بموں سے حملہ ناقابل مذمت ہے، غاصب اسرائیل کے فلسطینیوں پرناقابل برداشت مظالم کاسلسلہ کسی سے مخفی نہیں ہے۔

نصف صدی سے زائد عرصہ ہوگیاہے کہ اسرائیل عالم کفرکی ایماء پرآئے روز فلسطینیوں کی زمینوں پرمسلسل قبضے کر کے دنیاکے نقشے سے ہی فلسطین کوغائب کرنے کے ناپاک منصوبے پرعمل پیراہے، اسرائیل ایک ایساملک ہے جومسلسل مسلمانوں کے قتل کے درپے اور اس کے ہاتھوں بچے بوڑھے اورخواتین کے خون ناحق سے تر اور رنگین ہیں اسرئیلی فوج فلسطین میں ظلم کی نئی تاریخ رقم کررہی ہے پاکستانی قوم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے او آئی سی کی جانب سے فلسطین میں جاری مظالم کیخلاف کوئی اقدامات دکھائی نہیں د ے رہے مسلم امہ کو فلسطین میں مسلمانوں پر مظالم کیلئے اپنی آواز بلند کرنی ہوگی وزیراعظم عمران خان نے فلسطین کیلئے آواز بلند کی ہے نہتے فلسطینیوں کی بقاء کیلئے ہر فارم پر آواز اٹھائیں گے ظالم اسرائیل کو لگام نہ ڈال گیا تو پورے خطے کو خطرہ ہوسکتا ہے انہوں نے کہا کہ فلسطین کے مسلمانوں کا بہتا لہو امت مسلمہ کو جھنجوڑ رہا ہے ماؤں بہنوں کی عصمتیں تار تار کی جارہی ہیں لیکن ان مظالم کے باوجود فلسطینی مسلمان اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں ماہ رمضان کے دوران مساجدوں پر بم باری ناقابلِ برداشت ہیں اسرائیل کی غاصب ریاست مظلوم فلسطینیوں پر مظالم سے باز رہے امریکہ اسرائیل کی جانبداری کو ترک کریفلسطینی مسلمان گزشتہ ساتھ دہائیوں غاصب اسرائیلی فوج کے مظالم کا شکار ہیں فلسطین کے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اسرائیل نے دنیا کے امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے چنانچہ اس صورتحال میں تمام مسلم ممالک کو چاہیئے کہ اسرائیلی درندگی کیخلاف ایک زبان اور ایک آواز بلند کریں۔